اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر

Page 1115 of 1464

اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 1115

قال فما خطبكم ۲۷ عَلَّمَهُ شَدِيدُ الْقُوَى ذُومِرَّةٍ فَاسْتَوى وَهُوَ بِالْأُفُقِ الْأَعْلَى ثُمَّ دَنَا فَتَدَلين فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَى ۱۱۱۵ النجم ٥٣۔اس کو سکھا یا بڑے طاقت ور نے۔ے۔دل گردہ والے بڑے ہاتھ والے نے (اُس نے اثر لیا یا نہیں تو ارشاد ہوتا ہے کہ ) ٹھیک و درست ہو گیا۔۔( کس درجہ پر ) بڑے ہی اونچے درجہ پر (جس کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا)۔۹۔(اس کمال سے کیا چاہا ) اس نے قرب الہی چاہا (پھر کیا ہوا ) اللہ اس کی طرف جھکا۔۱۰۔پھر وہ دو کمانوں کے ملنے سے بھی زیادہ تر قریب ہو گیا۔آیت نمبر ۶ - شَدِيدُ الْقُوی۔اللہ یا روح القدس یا جبریل۔آیت نمبر ۹ ۱۰ - دَنَا فَتَدَلَّى فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ اَوْ اَدْ ٹی۔اس نے قرب الہی چاہا تو اللہ اس کی طرف جھکا۔پھر وہ دو کمانوں کے ملنے سے بھی زیادہ قریب ہو گیا۔عرب میں دستور تھا جب دو آدمی دوستی کرتے تو شہر کے عمائد اکٹھے کئے جاتے۔ان کو دعوت دی جاتی۔دوستی کرنے والے اپنی اپنی کمانیں لاتے۔دونوں کمانوں کو ملا کر ایک کمان بناتے پھر اس میں تیر رکھ کر چلا دیتے مطلب یہ ہوتا کہ ایک کا دوست دوسرے کا بھی دوست سمجھا جائے گا اور اس کا دشمن اُس کا دشمن۔تو اس قرب سے بھی بڑھ کر محمدعلی اللہ کو خدا کا قرب حاصل ہوا یعنی کامل تربیت اور اعلی تعلیم اور جذب الہی سے ایسا مقرب الہی ہوتا گیا اور وہ اتحاد پیدا کر لیا کہ اس کی ذات سے مل کر من تو شدم تو من شدی“ کا مصداق ہو گیا اور آیت وَمَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ (الانفال: ۱۸ ) میں بھی اسی کی طرف اشارہ ہے اور عبودیت کی زیادتی اور الوہیت کی توجہ اور بقدر ترقی عبودیت روح القدس کا فیض جمع ہو کر تَقَرُّب کامل حضرت کو حاصل ہوا۔یہی حقیقی تو حید اور پاک تثلیث ہے جس کی غلط نہی سے عیسائی لوگ مشرک ہو گئے ہیں۔اسی مقام پر خدا کا فعل رسول کا فعل اور رسول کا فعل خدا کا فعل ہو جاتا ہے اور ان کے ہاتھ پر بیعت کرنا خدا کے ہاتھ پر بیعت کرنا ہوتا ہے اور رسول کی اطاعت خدا کی اطاعت ہو جاتی ہے اور یہی اصلی وحدۃ الوجود صوفیوں کا مقصود ہے۔نہ زبانی بکواس اور الفاظ بے معنی اور یہ انتہائی درجہ کا قرب ہے مگر یہ اس کا مطلب نہیں کہ خود رسول اللہ خدا ہیں۔بلکہ وہ بشر ہیں اور نہ یہ کہ خدا رسول اللہ ہے بلکہ خدا رسول اللہ کا خالق و مالک ہے۔ہر نکتہ زعرفان مقامی دارد گر فرق مراتب نہ کنی زندیقی