اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر

Page 1112 of 1464

اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 1112

قال فما خطبكم ۲۷ آمْ لَهُ الْبَنْتُ وَلَكُمُ الْبَنُونَ ۱۱۱۲ الطور ٥٢ ۴۰۔کہ اللہ کے لئے بیٹیاں ہیں اور تمہارے لئے بیٹے ہیں۔اَمْ تَسْلُهُمْ أَجْرًا فَهُمْ مِّنْ مَّخْرَمٍ ۴۱۔یا تو ان سے کچھ اُجرت مانگا کرتا ہے تو وہ زبر دستی فیس کے بوجھ میں دبے جاتے ہیں۔مثْقَلُوْنَ آمْ ام عِنْدَهُمُ الْغَيْبُ فَهُمْ يَكْتُبُونَ ۴۲۔یا ان کے پاس علم غیب ہے تو وہ لکھیں لے۔أَمْ يُرِيدُونَ كَيْدًا فَالَّذِينَ كَفَرُوا ۴۳۔یا وہ کچھ تدبیر کرنا چاہتے ہیں۔تو منکر خود ہی تدبیروں میں پھنسے ہوئے ہیں۔هُمُ الْمَكِيدُونَ أَمْ لَهُمْ إِلَةٌ غَيْرُ الله سبحن اللهِ عَمَّا ۴۴۔یا کوئی ان کا معبود ہے اللہ کے سوا۔اللہ کی تو پاک ذات ہے ان کے شریک بنانے سے۔يُشْرِكُونَ وَإِن يَرَوْا كِسْفَا مِنَ السَّمَاءِ سَاقِطًا ۴۵۔اگر دیکھیں کوئی ٹکڑا آسمان سے گرتا ہوا تو کہنے لگیں یہ تو بادل ہے تہ بہ تہ۔يَقُوْلُوْا سَحَابٌ مَّرْكُومُ۔فَذَرْهُمْ حَتَّى يُلْقُوا يَوْمَهُمُ الَّذِي فِيْهِ ٤٦۔پس ان کو چھوڑ دے جب تک کہ یہ ملیں اپنے ے یعنی الہام اور وحی کا دعوی ہو تو لکھ کر دکھا ئیں اشاعت کریں۔آیت نمبر ۴۰ - لَهُ الْبَنْتُ۔اللہ کے لئے بیٹیاں ہیں۔جتنی چیزیں جلد فنا ہونے والی یا مرکبات عنصری ہیں وہ اپنا قائم مقام چھوڑتی ہیں اور جن کا کمال وجود کے ساتھ ساتھ ہی ہے اور مدت دراز تک فنا نہیں ہوتیں وہ اپنا قائم مقام نہیں رکھتیں۔یہ مخلوق کا حال ہے تو خالق میں جو کبھی بھی فنا ہونے والا نہیں ابن وبنت سے کیا تعلق؟ آیت نمبر ۴۴۔غَيْرُ اللهِ۔یا کوئی ان کا معبود ہے اللہ کے سوا جو خاتم الانبیاء سید الرسل کا خدا ہے۔اگر دونوں برابر ہیں تو ایک بے کار ہے اور کم درجہ والا یعنی خدا کا ماتحت کوئی خدا ہے تو وہ ماتحت ہوگا خداوند کیسا؟ اسی واسطے فرمایا کہ سُبْحَنَ اللهِ عَمَّا يُشْرِكُونَ (الطور (۴۴) کیا لغو خیال اور واہیات ہے جس کو وہ شریک ٹھہراتے ہیں۔آیت نمبر ۴۵ - كِسْفَا مِنَ السَّمَاء - آسمان کا ٹکڑا۔کوئی نشان دکھایا جاوے تو جھٹ باتیں بنانے لگیں گے اور بے جا نکتہ چینی کرنے لگتے ہیں کہ یہ تو بادل کا ٹکڑا یا ابر مردہ و اسفنج ہے آسمان تو نہیں۔