اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 1049
اليه يردّ ٢٥ ۱۰۴۹ الدخان ٤٤ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ يُحْيِ وَيُمِيْتُ رَبُّكُمْ ۹۔کوئی بھی معبود نہیں سچا اس کے سوا وہی جلاتا ہے اور وہی مارتا ہے۔وہ تمہارا بھی رب ہے اور تمہارے اگلے باپ دادا کا بھی۔وَرَبُّ أَبَا بِكُمُ الْأَوَّلِينَ بَلْ هُمْ فِي شَكٍّ يَلْعَبُونَ ۱۰۔کچھ نہیں وہ تو شک میں پڑے ہوئے فرضی کھیل کھیل رہے ہیں۔فَارْتَقِبْ يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاءِ بِدُخَانِ۔تو تو اس وقت کا منتظر رہ جس دن آسمان لے آوے ایک ظاہر دھواں۔مُّبِينٍ يَخْشَى النَّاسَ هَذَا عَذَابٌ أَلِيمُ ) ۱۲۔جو لوگوں کو ڈھانپ لے گا۔یہ ٹیس دینے والا عذاب ہوگا۔رَبَّنَا اكْشِفْ عَنَّا الْعَذَابَ إِنَّا مُؤْمِنُوْنَ ۱۳۔کافر بول اٹھیں گے اے ہمارے ربّ! ہم سے یہ عذاب دور کر دے ہم تو ایمان لاتے ہیں۔أَثْى لَهُمُ الذِّكْرَى وَقَدْ جَاءَهُمُ ۱۴۔ان کو قرآن کہاں نصیب (ہوگا) او تحقیق کہ آچکا ان کے پاس خوب بیان کرنے والا رسول۔رَسُولٌ مُّبِينٌ) ثُمَّ تَوَلَّوْا عَنْهُ وَقَالُوا مُعَلَّمٌ مَّجْنُونٌه ۱۵۔پھر انہوں نے اس سے منہ پھیر لیا اور بولے یہ سکھایا ہوا دیوانہ ہے۔إِنَّا كَاشِفُوا الْعَذَابِ قَلِيلًا إِنَّكُمُ ۱۲۔ہم دور کر دیں گے عذاب کو تھوڑی دیر تو پھر ۱۶۔وقف الأزو وہی کفر کر نے لگیں گے۔عَابِدُونَ آیت نمبر 11 - بِدُخَانٍ مُّبِینٍ۔سخت دھواں۔سخت قحط جس سے آنکھوں میں اندھیرا پڑ گیا تھا۔عرب پر سات برس تک رہا۔عرب سخت واقعہ کو دھوئیں سے تعبیر کیا کرتے ہیں۔ایک وہ دھواں ہے جو قرب قیامت میں ظاہر ہوگا جس کا ذکر احادیث میں ہے۔چنانچہ بعض کے خیال میں اس کا ظہور شروع ہو گیا ہے جس کا ذکر جرائد میں بکثرت ہوا ہے کہ جرمن نے کوئی ایسے گولے آسمان کی طرف سے پھینکے ہیں جس سے ایک ایک گولہ کا ایک ایک میل میں دھواں پھیلتا اور لوگوں کا دم گھٹتا ، عقل بگڑ جاتی ، آنکھوں سے کچھ نہیں سوجھتا۔خطرناک زہریلا دھواں ہے نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْهَا۔اَللَّهُمَّ احْفَظْنَا مِنْهَا وَ مِنْ غَيْرِهَا (شرح جديد )۔