اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر

Page 1048 of 1464

اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 1048

اليه يردّ ٢٥ ۱۰۴۸ الدخان ٤٤ سُوْرَةُ الدُّخَانِ مَكَّيَّةٌ وَّ هِيَ مَعَ الْبَسْمَلَةِ سِتُّونَ آيَةً وَّ ثَلَاثَةُ رُكُوعَاتٍ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ا۔ہم سورۂ دخان کو پڑھنا شروع کرتے ہیں صاحب جلال و جمال اللہ کے اسم شریف سے وَالْكِتَبِ الْمُبِينِ في معانقة ١٢ عند المتقدمين جس کا مظہر رحمن و رحیم ہے۔۲۔بات جو ہو چکنی تھی ہو چکی۔۳۔قسم ہے کتاب روشن بیان کی۔إِنَّا أَنْزَلْنَهُ فِي لَيْلَةٍ مُّبَرَكَةٍ إِنَّا كُنَّا ۴۔ہم نے اس کو نازل فرمایا ایک مبارک رات میں سے کچھ شک نہیں کہ ہم ڈرانے والے ہیں۔مُنْذِرِينَ فِيهَا يُفْرَقُ كُلُّ أَمْرِحَةِ حكيم 8 ۵۔اُس رات میں فیصلہ کیا جاتا ہے ہر ایک عمدہ کام کا۔أَمْرًا مِنْ عِنْدِنَا إِنَّا كُنَّا مُرْسِلِينَ ؟ - ہمارے پاس سے فیصلہ ہو گا بے شک ہم بھیجنے والے ہیں رسولوں کو۔رَحْمَةً مِّنْ رَّبِّكَ إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ۔تیرے رب کی رحمت سے بے شک وہ بڑا سننے والا ہے بڑا جاننے والا۔الْعَلِيمُة رَبِّ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا۔وہ آسمانوں اور زمین کا رب ہے اور جو ان إِن كُنتُم مُّوْقِنِينَ میں ہیں جب تم یقین کرنے والے ہو۔ے سخت تاریکی کا زمانہ جس کے پیچھے نور نبوت والہام آتا ہے۔آیت نمبر ۴ - لَيْلَةٍ مُّبَرَكَةِ - ایک مبارک رات۔یہ زمانہ نزول مامور کا جس میں جہالت دور کی جاتی ہے اور نور و روشنی پھیلائی جاتی ہے۔نزول قرآن کی تین کیفیتیں ہیں۔(۱) کسی نے کہا کہ یک دم لوح محفوظ سے سَمَاءُ الدُّنْيا پر نازل ہوا پھر بتدریج جبریل دنیا میں لائے۔(۲) اجمالی رنگ میں خاتم الانبیاء کے قلب مبارک پر نازل ہوا پھر تفصیلی طور پر بتدریج نازل ہوتا رہا۔(۳) کسی نے کہا کہ کتاب سے سورتوں کا نزول مراد ہے۔آیت نمبر ۵ - يُفْرَقُ۔فیصلہ کیا جاتا ہے۔ملاء اعلیٰ سے جو ایک جماعت فرشتوں کی محرک خیر درگاہ الہی میں ہے ان کا مشورہ ہوا اور یہ فیصلہ قرار پایا۔خاتم الرسل کی بعثت اور خاتم الکتب کا نزول چاہئے۔اسی رات کا نام لَيْلَةُ الْمُبَارَكَ ہے۔چنانچہ ارشاد ہے کہ اَمْرًا مِّنْ عِنْدِنَا (الدخان : ۲ )۔