اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 1042
اليه يردّ ٢٥ ۱۰۴۲ الزخرف ٤٣ فَاسْتَخَفَّ قَوْمَهُ فَأَطَاعُوْهُ إِنَّهُمْ كَانُوا ۵۵۔پھر فرعون نے بے عقل بنا دیا اپنی قوم کو تو انہوں نے اسی کا کہنا مانا۔کچھ شک نہیں کہ وہ قَوْمًا فُسِقِينَ فاسق نافرمان لوگ تھے۔فَلَمَّا أَسَفُوْنَا انْتَقَمْنَا مِنْهُمْ فَأَغْرَقْنَهُمْ ۵۶۔جب انہوں نے ہم کو غصہ دلایا تو ہم نے اس کا بدلہ لیا پس ان سب کو ڈبا دیا۔أَجْمَعِينَ فَجَعَلْتُهُمْ سَلَفَا وَ مَثَلًا لِلْآخِرِيْنَ ۵۷۔پھر ہم نے اس کو بنا دیا گیا گزرا اور ایک فسانہ پچھلوں کے لئے۔وَلَمَّا ضُرِبَ ابْنُ مَرْيَمَ مَثَلًا إِذَا قَوْمُكَ ۵۸۔اور جب مثال بیان کی گئی مریم کے بیٹے کی تو ایک دم سے تیری قوم اس بات پر تالیاں مِنْهُ يَصِدُّونَ بجانے لگی۔وَقَالُواء الِهَتُنَا خَيْر اَمْ هُوَ مَا ضَرَبُوهُ ۵۹۔اور کہتے ہیں ہمارے معبود بہتر ہیں یا عیسی اور یہ مثال جو تجھ سے بیان کی یہ تو صرف جھگڑنے لَكَ إِلَّا جَدَلًا بَلْ هُمْ قَوْمٌ خَصِمُوْنَ۔کو بیان کی ہے بلکہ یہ لوگ ہی جھگڑالو ہیں۔فضل فرمایا تھا ( یعنی اس کو نبوت دی تھی) اور اس مَثَلًا لِبَنِي إِسْرَائِيلَ إِنْ هُوَ إِلَّا عَبْدُ أَنْعَمْنَا عَلَيْهِ وَجَعَلْنَهُ ۶۰ - بس عیسی تو ایک بندہ ہے جس پر ہم نے کو ایک نمونہ بنایا تھا بنی اسرائیل کے لئے۔وَلَوْ نَشَآءُ لَجَعَلْنَا مِنْكُمْ مَّلَيْكَةً فِي 4۔اور اگر ہم چاہیں تو بنا دیں تم میں فرشتے کہ زمین میں وہ تمہاری جگہ کام کریں۔الْأَرْضِ يَخْلُفُونَ وَإِنَّهُ لَعِلْمُ لِلسَّاعَةِ فَلَا تَمْتَرُنَّ بِهَا ۶۲۔اور بے شک قرآن شریف ایک قیامت کی آیت نمبر ۵۹ - قَوْم خَصِمُونَ۔یہ لوگ جھگڑالو ہیں۔یعنی وہ فرضی عیسی جو بت کی طرح عیسائیوں میں مانا گیا ہے۔وہ تمہارے بتوں کی طرح جلے گا نہ ہمارا مقبول نبی بندہ عیسی جو ذی روح تھا۔آیت نمبر ۶۲ - وَإِنَّهُ لَعِلْمُ لِلسَّاعَةِ - بے شک قرآن شریف ایک قیامت کی علامت ہے۔وَقَالَ فِي تَفْسِيرِ السَّابِقَةِ أَنْ تَوَلَّدُهُ مِنْ غَيْرِ اَب یعنی یسعیاہ۔ایک کنواری بیٹا جنے گی۔آثار قرب قیامت اور حضرت عیسی کی وفات پر ایک دلیل ہے کیونکہ بعض نے کہا حضرت عیسی کی طرف ان کی ضمیر پھرتی ہے۔اسی سورت کی چھیا سویں آیت میں آتا ہے وَعِنْدَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ (الزخرف: ٨٢)