اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 1028
اليه يردّ ٢٥ ۱۰۲۸ الشورى ٤٢ وَمِنْ آيَتِهِ الْجَوَارِ فِي الْبَحْرِ كَالأَعْلَامِ ۳۳۔اور اس کی نشانیوں میں سے ہیں جہاز جو سمندر میں چلتے ہیں اونچے اونچے مانند جھنڈوں کے۔إِنْ يَشَأْ يُسْكِنِ الرِّيحَ فَيَظْلَّلْنَ رَوَاكِدَ ۳۴۔اگر اللہ چاہے تو ہوا کو ٹھہرا دے پس جہاز رہ عَلَى ظَهْرِهِ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَتٍ لِكُلِّ صَبَّارٍ جائیں کھڑے کے کھڑے دریا کے پشت پر۔کچھ شک نہیں کہ اس میں نشانیاں ہیں ہر ایک بڑے شَكُورٍة صبر کرنے والے اور شکر کرنے والے کے لئے۔اَوْ يُوْ بِقُهُنَّ بِمَا كَسَبُوا وَيَعْفُ عَنْ ۳۵ - یا چاہے تو ان کو تباہ کر دے ان کے بُرے کرتوتوں کے سبب اور بہتوں کو معاف کر دے۔كَثِيرِ وَيَعْلَمَ الَّذِينَ يُجَادِلُونَ فِي ابْتِنَا مَالَهُمْ ٣٦۔اور وہ لوگ معلوم کر رکھیں جو جھگڑا کرتے ہیں ہماری آیتوں میں کہ ان کے لئے کہیں مِنْ مَّحِيصٍ بھاگنے کی جگہ نہیں (یعنی رسول اللہ ماہ سے )۔فَمَا أُوتِيْتُمْ مِنْ شَيْءٍ فَمَتَاعُ الْحَيَوةِ ۳۷۔کہ جو کچھ تم کو دیا گیا ہے کوئی چیز ہو یہ الدُّنْيَا وَمَا عِنْدَ اللهِ خَيْرٌ وَأَبْقَى لِلَّذِيْنَ تھوڑے دن کا فائدہ اٹھانا ہے دنیا کی زندگی کا اور جو اللہ کے یہاں ہے وہ تو بہت بہتر و زیادہ امَنُوْا وَ عَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ پائیدار ہے ان لوگوں کے لئے جو ایمان لائے اور وہ اپنے رب پر بھروسہ کرتے ہیں۔وَالَّذِينَ يَجْتَنِبُونَ كَبِيرَ الْإِثْمِ ۳۸۔اور جو لوگ بچتے ہیں کبیرہ گناہوں سے (یعنی بڑے گناہوں سے ) اور کھلی بے حیائی کی وَالْفَوَاحِشَ وَإِذَا مَا غَضِبُوا هُمُ باتوں سے اور جب ان کو غصہ آجاتا ہے تو وہ يَغْفِرُونَ معاف کر دیتے ہیں (ڈھانپ لیتے ہیں یعنی پی جاتے ہیں)۔آیت نمبر ۳۸ كبير الإِثْمِ۔کبیرہ گناہوں سے کبیرہ گناہ یہ ہیں۔شرک ، جادو، قتل نفس ، یتیم کا مال کھانا، جھوٹی گواہی ، ماں باپ کی نافرمانی ، ہمسایہ کی عورت سے زنا ایماندار عورت کو زنا کی تہمت لگانا ، جھوٹ بولنا، بچوں کو مار ڈالنا، کفار کے جنگ سے بھاگ جانا ، ہر ایک دھوکا وغیرہ۔