اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 1018
اليه يردّ ٢٥ ۱۰۱۸ حم السجدة ٤١ قُلْ أَرَيْتُمْ اِنْ كَانَ مِنْ عِنْدِ اللهِ ۵۳۔کہہ دے بھلا دیکھو تو سہی کہ اگر یہ قرآن اللہ کی طرف سے ہے اور پھر تم اس کا انکار ثُمَّ كَفَرْتُمْ بِهِ مَنْ أَضَلُّ مِمَّنْ هُوَ فِي کرتے ہو تو اب اس سے بڑھ کر گمراہ کون ہے شِقَاقٍ بَعِيد جو پرلے درجے کی مخالفت میں پڑا ہو۔سَنُرِيهِمْ أَيْتِنَا فِي الْآفَاقِ وَفِي أَنْفُسِهِمْ ۵۴ - قریب ہی ہم اُن کو چکھائیں گے بیرونی حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَهُمْ أَنَّهُ الْحَقُّ اَوَلَمْ يَكْفِ بِرَبِّكَ أَنَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ یا دلائل آفاقی ونفسی سے ثابت ہو جائے گا۔فتوحات میں اور فتح مکہ میں لے یہاں تک کہ ان پر کھل جائے گا واضح ہو جائے گا (کہ قرآن اور پیارے محمد کا کہنا ہی) سیج ہے۔کیا یہ تجھے کافی نہیں کہ تیرے رب کے حضور ہر ایک چیز موجود حاضر ہے۔ے تو مخالفوں کی تدبیریں تجھ سے پوشیدہ نہیں رہ سکتیں۔آیت نمبر ۵۴ - اَوَلَمْ يَكْفِ۔کیا یہ تجھے کافی نہیں۔یہ ایک زبر دست پیشگوئی کی تھی کہ ہم ان کو عنقریب زمانہ میں اور ان کے نفسوں میں نشانیاں ایسی دکھائیں گے جس سے ظاہر ہو جائے کہ یہ قرآن اور اس کے پہنچانے والے حضرت محمد مصطفی برحق ہیں۔چنانچہ تھوڑے ہی دنوں میں اسلام دور دراز ملکوں میں پھیل گیا اور خاص کفار کا خاتمہ ہو گیا۔کسرئی اور قیصر کی سلطنتیں زیروز بر ہو گئیں۔ارض مقدس حضرت عمر کے زمانہ میں مسلمانوں کے ہاتھ آگئی۔تمام مشرکین و کفار نے مسلمانوں پر حملے کئے۔ناخنوں تک زور لگا دیا تا کہ ان کو مٹا دیں مگر وہ خود ہی مٹتے چلے گئے۔آنحضرت کی زندگی ہی میں آپ کی قوم قریش میں کوئی آپ کا مخالف نہ رہا۔نفسی تغیر ایسا ہوا جس کی مثال دنیا میں کبھی نہیں مل سکتی یعنی ہزا ر ہا بت ملک عرب سے نابود کر دیئے گئے اور شراب اور زنا اور جوا اور غارت گری اور خونریزی اور قتل اولاد، ماں، بہن سے نکاح کرنا زنا کاری پر فخر کرنا عام عرب سے صاف بند کر دیا۔چھ وقت کی شراب اور بدکاری کے جلسے جو عرب میں ہوتے تھے پنجوقتہ نمازیں اور چھٹی نماز تہجد قائم ہو گئی۔غرض بجائے بغض کے اُلفت اور غضب کی جائے رحم اور وحشت کی جائے انسانیت اور ناچ رنگ کی جائے سادگی و ذکر خدا جملہ اخلاق حمیدہ وصفات پسندیدہ کا عامل بنا دیا جو ایک عظیم الشان آنحضرت اور قرآن کا معجزہ ہے کہ شیطان کو ولی بنا دیا اور تمام دنیا کی کایا پلٹ کر دی۔اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى سَيِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ فِي كُلِّ وَقْتٍ وَحِينٍ