اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 1006
فمن اظلم ٢٤ 1004 السجدة ٤١ حم سُوْرَةُ حَمَ السَّجُدَةِ مَكَّيَّةٌ وَهِيَ مَعَ الْبَسْمَلَةِ خَمْسٌ وَّ خَمْسُونَ آيَةً وَّ سِتَّةُ رُكُوعَاتٍ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ا۔ہم سورہ سجدہ کو پڑھنا شروع کرتے ہیں حمة تَنْزِيلٌ مِنَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ باعظمت و شان اللہ کے نام سے جس نے سب کچھ دیا جو چاہئے تھا مخلوق کو اور سب کچھ دے گا باعتبار نتیجوں کے جو چاہئے مخلوق کو۔۲۔ہو چکا جو ہونے کا تھا فیصلہ۔۔یہ رحمن اور رحیم کا اتارا ہوا کلام ہے۔كتب فُصِّلَتْ أَيْتُهُ قُرْآنًا عَرَبِيًّا ۴۔یہ ایک کتاب ہے۔مفصل بیان کی گئیں ہیں آیت نمبر ۲۔حم۔حفیظ ہے قرآن مجید کا۔آیت نمبر ۴ - كِتُبُ - يَعْلَمُونَ۔بعض مفسرین نے یہ کہا کہ یہ ایسی کتاب ہے جس میں وقف بے توقف دیئے گئے ہیں۔یہ غلط ہے ہر ایک نقص سے پاک محفوظ کتاب ہے۔ہر ایک موقع پر کام آنے والی جامع لغات و احکام۔بہت وسیع معنی رکھنے والی۔اسی لئے آیا ہے کہ ہر آیت کے لئے ظہر و بطن ہے۔پھر بطن بھی سات سات جس سے وسعت معنیٰ کا ثبوت ہو رہا ہے۔ایک معیار قرآن دانی کا یہ ہے کہ ترتیب و ربط قرآن اور مقام کو بغور دیکھنا چاہئے۔قرآن شریف جاننے اور سمجھنے کے اصول بارہ ہیں (۱) تَفْسِيرُ القُرْآنِ بِالْقُرْآن (۲) وَتَفْسِيرُهُ بِالتَّعَامُلِ (۳) وَبِاثَارِ البَاقِيَةِ (٤) وَبِالنَّظُرِ إِلَى أَسْمَاءِ اللَّهِ تَعَالَى (٥) وَ بِأَفْعَالِ اللَّهِ تَعَالَى فِي الْمَوْجُودَاتِ (۲) وَ بِالْعُرُفِ الْعَام (٧) وَبِلُغَةِ الْعَرَبِ (۸) وَ بِأَحَادِيثِ الصَّحِيحَةِ الْمَرْفُوعَةِ الْمُتَّصِلَةِ (9) وَبِوُجُدَانِ الصَّحِيحِ (١٠) وَبِوَحْيِ الْإِلهِي وَالْاِلْهَامِ (۱۱) وَ بِبَعْضِ الْقِصَصِ مِنْ كُتُبِ السَّابِقَةِ (۱۲) وَ بِقَرَآئِنِ الْقَوِيَّةِ - فائدہ تفسیر لکھنے والا کیا کیا جانتا ہو (۱) ماہر تاریخ (۲) عِلم كُرَّةُ الْاَرْضِ (۳) أَعْلَمُ بِلِسَانِ الْكِتَابِ (۴) مَاهِرُ قَوَانِينِ الْعُلُومِ وَ رُسُوْمَاتِهِمْ اور لباس قوم اور عادات قوم اور غذائے قوم و حالات منزل علیہ ومجاز کے اقسام اور استعارات و کنایات و استفهامات و تشبیهات و تمثیلات و مبالغات ہجو ملیح و غیرہ (۵) ماضی مستقبل میں اور مستقبل ماضی میں مستعمل ہوتے ہیں اس کا لحاظ رکھے (۶) تبدیلات کا خیال رکھے (۷) قرائن کو سوچے (۸) اغراض متکلم کا لحاظ نہ رکھے (۹) متشابہات کو محکمات پر پیش کرنے کا ڈھب جانتا ہو (۱۰) خشیت اللہ رکھتا ہو اور تقویٰ کے بار یک اسرار سے ماہر ہو جو خدا کی تائید پر موقوف ہے۔قرانا۔قرآن، چیزوں کا جمع کرنا ، باہم ملا نا مناسبت رکھنا۔وزن مبالغہ ہے۔پڑھنے کے لائق۔ہر وقت پڑھنے کی چیز۔