اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 999
فمن اظلم ٢٤ ٩٩٩ المؤمن ٤٠ يَوْمَ لَا يَنْفَعُ الظَّلِمِينَ مَعْذِرَتُهُمْ وَلَهُمْ ۵۳۔جس دن کچھ فائدہ نہ دے گی بے جا کام کرنے والوں کو اُن کی معذرت اور اُن پر لعنت ہے اور بُرا گھر ہے۔اللَّعْنَةُ وَلَهُمْ سُوءُ الدَّارِ وَلَقَدْ أَتَيْنَا مُوسَى الْهُدَى وَاَوْرَثْنَا ۵۴۔اور بے شک ہم نے دی موسیٰ کو ہدایت اور بنی اسرائیل کو توریت کا وارث بنایا۔بَنِي إِسْرَاعِيْلَ الْكِتَبَ هُدًى وَذِكْرَى لِأُولِي الْأَلْبَابِ ۵۵۔وہ ہدایت اور نصیحت ہے عقل مندوں کے لئے۔فَاصْبِرْ إِنَّ وَعْدَ اللهِ حَقٌّ وَاسْتَغْفِرْ ۵۶۔تو صبر کر (یعنی نیکیوں پر جما رہ اور بدیوں لِذَنْبِكَ وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ بِالْعَشِ سے بچتا رہ) بے شک اللہ کا وعدہ سچا ہے اور حفاظت مانگ اپنی بشریت کی کمزوری کی اور تسبیح کر اپنے رب کی حمد کے ساتھ شام اور صبح۔وَالْإِبْكَارِ اِنَّ الَّذِينَ يُجَادِلُونَ فِي أَيتِ اللهِ بِغَيْرِ ۵۷۔جو لوگ جھگڑتے ہیں اللہ کی نشانیوں میں سُلْطَنِ أَتُهُمْ إِنْ فِي صُدُورِهِمْ إِلَّا بغیر سند کے جو اُن کے پاس آئی ہو ان کے سینوں میں تو ایک غرور بھرا ہوا ہے کہ وہ اس كبر ماهُمْ بِبَالِغِيْهِ ۚ فَاسْتَعِذْ بِاللهِ إِنَّهُ تک پہنچنے والے نہیں تو تو پناہ مانگ اللہ کی هُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ بے شک وہ بڑا سننے والا بڑا د یکھنے والا ہے۔لَخَلْقُ السَّمَوتِ وَالْاَرْضِ اَكْبَرُ مِنْ ۵۸۔کچھ شک نہیں کہ آسمان اور زمین کا پیدا کرنا خَلْقِ النَّاسِ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ بہت بڑا ہے آدمی کے پیدا کرنے سے لیکن اکثر لوگ تو جانتے ہی نہیں۔لَا يَعْلَمُونَ آیت نمبر ۵۶ - لذنبك - حفاظت مانگ اپنی بشریت کی کمزوری کی۔قرآن شریف میں چار لفظ آتے ہیں۔ذَنُب ، جُرُم، جَنَاحَ اثْم - ذَنْب بہت عام ہے۔ذنب کے اصلی معنے دم کے ہیں جو خفیف سے خفیف گناہ میں بھی بولا جاتا ہے اور بشریت کی کمزوریوں پر بھی جس میں انبیاء بھی شامل ہیں۔باقی تین لفظ یعنی جُرم جس کے معنی کٹ جانے کے ہیں یعنی خدا سے علاقہ نہ رہنا اور جناح جس سے گناہ کا لفظ مفرس بنا ہے اور جس کے معنے جھک جانے کے ہیں۔خدا سے ہٹ کر، ایک طرف وغیرہ الفاظ انبیاءاور فرشتوں پر نہیں بولے جاتے اور نہ قرآن شریف میں کہیں بولے گئے۔