ناموسِ رسالت ؐ پر حملوں کا دفاع

Page 488 of 516

ناموسِ رسالت ؐ پر حملوں کا دفاع — Page 488

488 اسلام اور قرآن کے مخالف یا درکھیں کہ یہی تعلیم غالب آئے گی حضور نے 29 فروری 2008 ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا:۔" ان لوگوں کا اسلام کے خلاف اور قرآن کے خلاف بغض اور کینہ بھرا ہوا ہے لیکن ان سب اسلام دشمنوں اور قرآن کے مخالفین کو یاد رکھنا چاہئے کہ یہی وہ تعلیم ہے جس کے بارے میں خدا تعالیٰ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غالب آنا ہے انشاء اللہ۔یہ الہی تقدیر ہے اور اس کو ان کے دجل یا طاقت یا روپیہ یا پیسہ روک نہیں سکتے۔لیکن افسوس ہوتا ہے بعض مسلمان حکومتوں پر بھی جو بظاہر مسلمان ہیں لیکن اپنے مقصد کو بھولی ہوئی ہیں ، اپنی ظاہری شان و شوکت کی وجہ سے انجانے میں یا جان بوجھ کر اسلام کو کمزور کر رہی ہیں۔صرف اس لئے کہ اپنی ظاہری شان و شوکت قائم رہے " (خطبات مسرور جلد 6 صفحہ 92)