ناموسِ رسالت ؐ پر حملوں کا دفاع

Page 403 of 516

ناموسِ رسالت ؐ پر حملوں کا دفاع — Page 403

403 نہیں جاسکتی کیونکہ آپ ہی اللہ تعالیٰ کے بھیجے ہوئے وہ مہدی ہیں جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے آئے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے ہدایت لے کر آئے ہیں جنہوں نے اس زمانے میں دنیا کی ہدایت کا کام کرنا تھا۔آپ ہی وہ عاشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں جنہوں نے اپنی زندگی کا ہر لحہ مقام محمدیت کے منوانے کے لئے قربان کر دیا۔آپ کے دل میں جو عشق رسول تھا اُس کا اندازہ آپ کی تحریرات سے ہوسکتا ہے۔۔۔۔۔پس کیا اس طرح عشق محمد اور مقام محمدیت اور غیرت رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا اظہار کرنے والا آج اس زمانے میں ہمیں کوئی نظر آتا ہے؟ سوائے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کوئی نظر نہیں آئے گا۔روئے زمین پر تلاش کر لیں ، ایسا عاشق صادق دنیا کو کہیں ڈھونڈے سے نہیں ملے گا۔لیکن مسلمانوں کے ایک بڑے طبقے کی بدقسمتی ہے کہ پھر بھی نہ صرف اس عاشق رسول کا انکار کر رہے ہیں بلکہ ظالمانہ طور پر آپ کو بیہودہ گوئیوں اور گالیوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔" خطبات مسر در جلد 9 صفحہ نمبر 512 تا 515) خطبہ جمعہ 9 دسمبر 2011ء قرآن ، اسلام اور بانی اسلام کے خلاف یہ اتنی بڑی ناپاک جسارت تھی جو ولڈرز نے کی کہ اس کی اس دریدہ دینی پر امام جماعت احمد یہ ایدہ اللہ تعالیٰ کو بار بار دنیا کو مخاطب کرنا پڑا اور اسلامی تعلیم کو جاگر کرنے کی ضرورت محسوس کی۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے 2011ء کے اخیر میں یورپ کے دورہ سے واپسی پر 9 دسمبر 2011 ء کے خطبہ جمعہ میں دنیا میں اسلام مخالف قوتوں کا ذکر فرمایا۔جس میں ولڈرز کی اس ناپاک اور گندی حرکت کا ذکر کر کے بعض اقدام اٹھانے کا ذکر بھی شامل ہے۔آپ نے پریس ریلیز کے حوالہ سے فرمایا۔ایک دفعہ پھر ولڈ رز کو انتباہ اور ایک پریس ریلیز " مغربی ممالک کی یہ عمومی خوبی ہے کہ ہر ایک کو قانون کے سامنے ایک نظر سے دیکھتے ہیں۔اس لئے یہاں اگر ہمارے کام میں کوئی روک ڈالتا ہے تو ہمیں قانون کی مدد لینی چاہئے۔یہاں ان کے قانون کی برتری کی ایک مثال بھی پیش کر دیتا ہوں۔گزشتہ دنوں جب میں یورپ کے دورہ پر گیا تھا تو واپسی پر ایک جمعہ ہالینڈ میں بھی پڑھایا تھا اور وہاں میں نے وہاں کے ایک سیاستدان ، ممبر آف پارلیمنٹ اور ایک پارٹی کے لیڈر جن کا نام غیرت ولڈرز ہے، کو یہ پیغام خطبہ میں دیا تھا کہ تم لوگ اسلام کے خلاف اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف جو دریدہ دہنی میں بڑھے ہوئے ہوں، گھٹیا قسم کی باتیں کر رہے ہو، دشمنی میں انتہا کی ہوئی ہے۔اس چیز سے باز آؤ نہیں تو اس خدا کی لاٹھی سے ڈرو جو بے آواز ہے جو اپنے وقت پر پھر تم جیسوں کو تباہ و برباد بھی کر دیا کرتی ہے۔وہ خدا یہ طاقت رکھتا ہے کہ تم جیسوں کی پکڑ کرے۔میں نے یہ بھی کہا تھا کہ ہمارے پاس طاقت تو کوئی نہیں، ہم دعاؤں سے تم جیسوں کا مقابلہ کریں گے۔اس خطبہ کے خلاصے پر مشتمل پریس ریلیز جو ہمارا پریس سیکشن بھیجتا ہے، ان کے انچارج جب یہ ریلیز بنا کر میرے پاس لائے تو باقی چیزیں تو انہوں نے لکھی ہو ئیں تھیں۔لیکن یہ فقرہ نہیں لکھا تھا۔پھر ان کو میں نے کہا کہ یہ فقرہ بھی ضرور لکھیں کہ