ناموسِ رسالت ؐ پر حملوں کا دفاع

Page 401 of 516

ناموسِ رسالت ؐ پر حملوں کا دفاع — Page 401

401 نہیں ہے، ہم اُس وقت تک نہیں مانیں گے جب تک تم یہ نہیں کہتے کہ اسلام مذہب ہی ایسا ہے جو شدت پسندی کی تعلیم دیتا ہے، جھوٹا ہے اور خدا کی طرف سے نہیں ہے اور اسے صفحہ ہستی سے مٹا دیا جائے۔جب تک تم یہ اعلان نہیں کرتے ہم کسی قسم کی معذرت ماننے کو تیار نہیں۔یہ اُس کے ارادے ہیں۔پس یہ پیغام ہم نے اسے دینا ہے کہ اے ظالم شخص ! سن لو کہ تم ، تمہاری پارٹی اور تم جیسا ہر شخص تو فنا ہو گا لیکن اسلام اور حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تا قیامت دنیا میں رہنے کے لئے آئے ہیں اور ر ہیں گے اور دنیا کی کوئی طاقت چاہے وہ کتنے بڑے فرعون اور دشمن اسلام کی ہو، اسلام کو نہیں مٹاسکتی۔اللہ تعالیٰ نے اس زمانے میں اُس جری اللہ کو بھیجا ہے جس نے تم جیسے دشمنوں کی انتہائی دشمنی کے باوجود اللہ تعالی کی مدد سے اسلام کو دنیا پر غالب کرنا ہے۔اور ہر احمدی جو اس جری اللہ کی بیعت میں شامل ہے اس بات کا علم رکھتا ہے اور یہ عہد بھی کرتا ہے کہ ہم اپنی جان، مال، وقت قربان کر کے اس مقصد کو حاصل کر کے رہیں گے،انشاء اللہ۔اس گھٹیا انسان کی خاک کے ذرے بھی نظر نہیں آئیں گے پس یہ ہے وہ پیغام جو آج آپ لوگ اس ملک میں رہ رہے ہیں۔آپ نے یہاں کے ہر باشندے تک پہنچانا ہے۔اور دنیا میں بسنے والا ہر احمدی جو ہے، اُس کے لئے بھی یہی پیغام ہے جو دنیا کو دینا ہے۔بیشک یہ سیاستدان، یہ اسلام کا بدترین دشمن حکومت میں سیٹیں جیتا چلا جائے ، پہلے سے زیادہ سیٹیں بھی لے لے لیکن آپ دنیا کو یہ بتادیں کہ اس کی جو یہ حرکتیں ہیں یہ خدا تعالیٰ کے ہاتھوں اس کی ہلاکت کے سامان کریں گی۔اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ اپنے رسول کی لاج رکھی ہے، اُس کے ناموس کی حفاظت کی ہے، آج بھی کرے گا انشاء اللہ۔ہم کوئی طاقت نہیں رکھتے ، نہ ہم کوئی دنیا وی حربہ استعمال کریں گے لیکن جن کے دل زخمی کئے جائیں اُن کی دعائیں اللہ تعالیٰ کے عرش کو ہلا دیتی ہیں اور یہاں تو پھر سوال اللہ تعالیٰ کے حبیب کا ہے۔یہاں تو ہماری دعاؤں سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کی غیرت خود وہ کام دکھائے گی کہ ایسے گھٹیا لوگوں کی خاک کے ذرے بھی نظر نہیں آئیں گے۔ہالینڈ میں یہ نہیں کہ سب ایسے ہی ہیں۔بہت سے ایسے لوگ ہیں جو شریفانہ خیال بھی رکھتے ہیں۔اس بدبخت کی باتوں کو رد کرتے ہیں۔تبھی تو اس بد بخت پر یہاں مقدمہ چلایا گیا تھا۔یہ اور بات ہے کہ لگتا ہے یہ بھی سیاست کی نظر ہو گیا۔لیکن ایسے شرفاء ضرور اس ملک میں ہیں جو اس کے اس قسم کے خیالات اور فعل سے بیزار ہیں۔پس ایسے لوگوں کی تلاش کر کے انہیں اسلام کا خوبصورت پیغام پہنچائیں۔دنیا میں امن، محبت، بھائی چارے کو قائم کرنے والوں کی تلاش کریں اور پھر انہیں دنیا میں فساد پیدا کرنے والوں سے ہوشیار کریں۔ایک دوسرے کے جذبات کا خیال رکھنے والے اور ایک دوسرے کے مذہب کی عزت کرنے والوں کو جمع کر کے دنیا میں امن قائم کرنے کی مہم چلائیں۔دنیا کو بتائیں کہ آج اسلام ان سب سے زیادہ اس امر کی تعلیم دیتا ہے کہ ایک دوسرے کی عزت کرو۔یہاں تک کہ شرک جو خدا تعالیٰ کے نزدیک سب سے بڑا گناہ ہے، ان