ناموسِ رسالت ؐ پر حملوں کا دفاع — Page 168
168 غلبہ اسلام کی خواہش حضرت قارة امسح الثالث حمداللہ خطبہ جمعہ 8 مارچ 1974ء میں فرماتے ہیں۔خلیفة المسیح رحمہ " میری تو یہ دُعا ہے اور ہر احمدی کی یہ دُعا ہونی چاہئے کہ اے خدا! تو نے ہی اپنے قادرانہ تصرف سے غلبہ اسلام کے لئے جماعت احمدیہ کو قائم کیا ہے۔اب اس غرض کے لئے جس چیز کی بھی ضرورت ہو۔مادی ذرائع ہوں یا غیر مادی ذرائع ہوں اے خدا! تو اپنے فضل سے ان کے حصول کے سامان پیدا کر دے اور ہمیں تو فیق عطا فرما کہ ہم تیری منشاء کے مطابق اسلام کو ساری دُنیا پر غالب کر دیں اور حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پیار بنی نوع انسان کے دل میں پیدا کر دیں۔ہم نے ایک عظیم منصوبہ کی ابتدا کی ہے۔اے خدا! تو اپنے فضل سے اس منصوبہ کی کامیابی کے لئے جو سامان درکار ہیں وہ ہمیں مہیا فرما۔ہم نہ تو غیب کا علم رکھتے ہیں اور نہ ہماری نگاہیں اس دُنیا کی زندگی کی وسعتوں کا احاطہ کر سکتی ہیں۔ہماری تو کوتاہ نگا ہیں ہیں لیکن اے ہمارے رب! تو علام الغیوب ہے۔تیری نظر سے تو کوئی چیز پوشیدہ نہیں ہے۔تو اپنی متصرفانہ قدرتوں سے ایسے تغیرات رونما فرما جو غلبہ اسلام کے لئے ضروری ہیں۔اسلام کا عالمگیر غلبہ ہماری زندگی کا منتہائے مقصود ہے۔ہم میں سے ہر ایک آدمی کی بچہ ہو یا جوان، چھوٹا ہو یا بڑا مرد ہو یا عورت یہی خواہش ہے کہ وہ اپنی آنکھوں سے غلبہ اسلام کو دیکھ لے۔" خطبات ناصر جلد 5 صفحہ 451-452)