ناموسِ رسالت ؐ پر حملوں کا دفاع

Page 86 of 516

ناموسِ رسالت ؐ پر حملوں کا دفاع — Page 86

86 حضرت علینہ اسی الاول کی سب سے بڑی خواہش میں تم میں ایسی جماعت دیکھوں جو اللہ تعالیٰ کی محبت ہو۔اللہ تعالیٰ کے رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی متبع ہو۔قرآن سمجھنے والی ہو میں اپنے مولیٰ پر بڑی بڑی امید رکھتا ہوں کہ وہ یہ آرزو بھی پوری کرے گا کہ تم میں سے اللہ تعالیٰ کی محبت کرنے والے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کلام سے محبت رکھنے والے، اللہ تعالیٰ کے فرمانبردار اور اس کے خاتم انہین کے بچے متبع ہوں اور تم میں سے ایک جماعت ہو جو قرآن مجید اور سنت نبوی پر چلنے والی ہو اور میں دنیا سے رخصت ہوں تو میری آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور میرا دل ٹھنڈا ہو " تاریخ احمدیت جلد 3 صفحہ 554)