محامد خاتم النبیین ﷺ و نذرانہء دُرود و سلام — Page 58
۹۲ اسے پیارے خُدا اس پیارے نبی پر وہ رحمت اور درود بھیج جو ابتدائے دنیا سے تو نے کسی پر نہ بھیجا ہو " د اتمام الحجة ) (۹۳) ہزاروں درود اور سلام اور رحمتیں اور برکتیں اس پاک نبی محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوں جس کے ذریعہ سے ہم نے وہ زندہ خدا پایا جو آپ کلام کر کے اپنی ہستی کا آپ ہمیں نشان دیتا ہے “ نسیم دعوت مت)