محامد خاتم النبیین ﷺ و نذرانہء دُرود و سلام — Page 15
۱۵ ہے اور ایک بیرونی راہ سے میرے گھر میں داخل ہوئے ہیں اور اُن کے کاندھوں پر نور کی مشکیں ہیں۔ اور کہتے ہیں هذا بما صَلَّيْتَ عَلَى مُحَمَّدٍ " (حقیقۃ الوحی صفحه ۱۲۸ ) تلقین درود شریف انحضرت کے احسان کو یاد کرکے درود بھیجنے کا ارشاد ایسے لوگو ! اس محسن پر درود بھیجو جو خداوند رحمن و متان کی صفات کا مظہر ہے۔ کیونکہ احسان کا بدلہ احسان ہی ہے ۔ اور جس دل میں آپ کے احسانات کا احساس نہیں اس میں یا تو ایمان ہے ہی نہیں ۔ یا پھر وہ اپنے ایمان کو تباہ کرنے کے درپے ہے ؟ د اعجاز تسبیح صفحه ۳-۱۴ درود شریف کے التزام کی تاکید شرائط بیعت میں شرط سوم یہ کہ بلا ناغہ پنچ وقتہ نماز موافق حکم خدا اور رسول کے ادا کرتا رہے گا ۔ اور حتی الوسع نماز تہجد کے پڑھنے اور اپنے نبی کریم