محامد خاتم النبیین ﷺ و نذرانہء دُرود و سلام — Page 14
۱۴ مگر یہ برگزیدہ بنی ہمیشہ کے لئے زندہ ہے ۔ موسیٰ نے وہ متاع پائے جس کو قرون اولی کھو چکے تھے۔ اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ متاع پائے جس کو موسیٰ کا سلسلہ کھو چکا تھا۔ اب محمدی سلسلہ موسوی سلسلہ کے قائم مقام ہے ۔ مگر شان میں ہزار ہا درجہ بڑھ کر " دکشتی نوح صلا) برکات درود کے متعلق رویا ( ایک رات اس عاجز نے اس کثرت سے درود شریف پڑھا کہ دل و جان معطر ہو گیا۔ اسی رات خواب میں دیکھا کہ فرشتے آب زلالی کی شکل پر نور کی مشکیں اس عاجزہ کے مکان میں لئے آتے ہیں ۔ اور ایک نے اُن میں سے کہا کہ یہ وہی برکات ہیں جو تو نے محمد کی طرف بھیجی تھیں صلی اللہ علیہ وسلم" (براہین احمدیہ جلد چهارم صفحه ۵۴۴ حاشیه در حاشیه نمبر ۱۳) ایک مرتبہ ایسا اتفاق ہوا کہ درود شریف کے پڑھنے میں یعنی ( آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے میں ایک زمانہ تک مجھے بہت استغراق رہا ۔ کیونکہ میرا یقین تھا کہ خدا تعالیٰ کی راہیں نہایت دقیق ہیں ۔ وہ بجز وسیلہ نبی کریم کے مل نہیں سکتیں ۔ جیسا کہ خدا فرماتا ہے وَابْتَغُوا إِلَيْهِ الْوَسِيلَةَ تب ایک مدت کے بعد کشتی شی مالت میں میں نے دیکھا کہ دو ستے یعنی ماشکی آئے اور ایک اندرونی راستہ