ملفوظات (جلد 9)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 78 of 412

ملفوظات (جلد 9) — Page 78

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۷۸ بعد ازاں قادیان کے آریوں کے تعصب اور ان کی حق پوشی کا ذکر ہوا کہ یہ لوگ خدا تعالیٰ کے بڑے بڑے نشانات بینات دیکھ کر ان کو چھپا رہے ہیں ۔ اثنائے راہ میں آج کا الہام بیان فرمایا۔ جلد نهم إِنَّمَا يُرِيدُ اللهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا یعنی اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ تم سے اے اہل بیت ! ناپاکی دور کر دے اور تم کو بالکل پاک کر دے۔ پھر پچیں چھبیس برس کا ایک پرانا الہام بیان فرمایا جو کسی شخص کے متعلق ہے۔ فَارْتَنَا عَلَى آثَارِهِمَا وَ وُهِبَ لَهُ الْجَنَّةُ - اتنے میں طاقت بالا اس کو کھینچ کر لے گئی ۔ صبح کی سنتوں کے بعد نفل مفتی محمد صادق صاحب نے ایک شخص کے خط میں سے بیان کیا کہ وہ پوچھتا ہے کہ جب صبح روشن ہو جائے تو اس وقت فرضوں کے پہلے صبح کی سنتوں کے بعد نوافل کی نماز درست ہو سکتی ہے یا نہیں؟ حضرت اقدس و مولوی نور الدین صاحب نے فرمایا کہ دورکعت سنت کے سوا فرضوں سے پہلے اور کوئی نماز جائز نہیں ۔ پھر مفتی محمد صادق صاحب نے ایک شخص کا خط پیش کیا کہ وہ پوچھتا ہے کہ مشکلات و مصائب حل مشکلات کے وقت کیا کرنا چاہیے؟ حضرت اقدس نے فرمایا کہ استغفار بہت پڑھے اور اپنے قصوروں کی اللہ تعالیٰ سے معافی طلب کرے۔ ہے ۲۶ جنوری ۱۹۰۷ء (بوقت ظهر ) ایک احمدی بھائی کا خط پیش کیا گیا لکھا کہ میں نے ایک احمدی بھائی کے دو بیٹوں کا معالجہ کیا تھا : ے ( ترجمه از مرتب ) پھر وہ دونوں پچھلے پاؤں واپس لوٹ گئے اور اس کو جنت عطا کی گئی (مرتب) الحکم جلد ا ا نمبر ۴ مورخه ۳۱ جنوری ۱۹۰۷ صفحہ ۷