ملفوظات (جلد 9) — Page 79
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۷۹ ایک ان میں سے شفا یاب ہوا دوسرا مر گیا اور اس بھائی نے دس روپے فیس کے دیئے تھے کیا وہ میرے لیے جائز ہیں؟ فرمایا۔ ہاں جائز ہے۔ تعریف ولیمہ بھی اس ضمن میں پوچھی گئی تھی ۔ جلد نهم ولیمہ لے فرمایا کہ ولیمہ یہ ہے کہ نکاح کرنے والا نکاح کے بعد اپنے احباب کو کھانا کھلائے ۔ ۲۷ جنوری ۱۹۰۷ء (بوقت سیر) آج حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام مع احباب بوقت صبح باہر سیر کو تشریف لے گئے ۔ راستہ میں آریوں کے تعصب اور ان نشانات بنات الہی کا ذکر ہوا جو خدا تعالیٰ نے ان کو دکھائے اور پھر بھی اپنی ضد پر اڑ رہے ہیں۔ سلسلہ کے ساتھ مصری لوگوں کی دلچسپی و توجہ کا ذکر ہوا کہ وہ لوگ حضور کی تصانیف چاہتے ہیں ۔ حضرت نے فرمایا کہ عربی کتابوں کی کثیر تعداد ان کو ارسال کی جاوے۔ حضرت امام بخاری اور وفات مسیح تھوڑی دور گئے تھے کہ حضرت اقدس کو طبیعت میں ناسازی معلوم ہوئی اور واپس لوٹ آئے۔ واپس آتے ہوئے کتاب صحیح بخاری کا ذکر ہوا کہ اب بہت سستی ہو گئی ہے۔ ایک زمانہ میں صدہا روپیہ سے نہ ملتی تھی اور آج کل صحیح بخاری مصر کی چھپی ہوئی اڑھائی روپیہ سے مل سکتی ہے۔ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا۔ بخاری والے نے وفات مسیح پر زبردست دلائل پیش کئے ہیں۔ مُتَوَفِّيكَ کے معنی مُمِيتُك کے لکھے اور پھر اسی پر بس نہیں کی بلکہ بطور تظاہر آیات وفات مسیح کے لیے آیت فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی کو الحکم جلد ۱ ۱ نمبر ۵ مورخه ۱۰ رفروری ۱۹۰۷ صفحه ۱۱