ملفوظات (جلد 9)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 77 of 412

ملفوظات (جلد 9) — Page 77

ملفوظات حضرت مسیح موعود تبلیغ اسلام کے یورپ و امریکہ وغیرہ ممالک میں انہی ذرائع سے شائع ہو رہے ہیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ - جلد نهم بیشک اس سے پہلے کسی مامور من اللہ کے لیے طی الارض واقع نہیں ہوا۔ اور نہ یہ اسباب ظاہر ہوئے تھے۔ دوسرا جملہ اس حدیث میں سے مولوی صاحب نے یہ پیش کیا۔ مَنْ مَّسَّ ابْنَ مَرْيَمَ يَكُونُ لَهُ أَرْفَعُ قَدْرًا وَيُعْظَمُ مَسه یعنی جو شخص کہ چھوئے گا مسیح موعود کو اس کی قدر خدا تعالیٰ کے نزدیک بہت بلند ہو گی اور اس کا مس کرنا وچھونا یعنی اس کے حلقہ خادمین میں داخل ہونا خدا تعالیٰ کے نزدیک بڑی عظمت رکھتا ہے۔ سبحان اللہ ! حضرت مسیح موعود کو اس حدیث کی خبر بھی نہیں اور قریباً اکتیس برس کا الہام مطبوعہ براہین احمدیہ میں درج ہے کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔“ اس الہام کا مضمون قریباً حدیث مذکورہ میں سے ملتا ہے۔ ۲۴ جنوری ۱۹۰۷ ء حضرت اقدس بوقت صبح مع احباب باہر سیر کو تشریف لے جاتے ہیں۔ آج جب حضرت اقدس باہر ریا تشریف لائے تو پہلے ایک بھائی نومسلم نے دعا کے لیے عرض کی ۔ حضرت مولوی نورالدین صاحب تو ۔ نے فرمایا کہ حضور یہ شخص اپنی قوم میں واعظ بھی ہے۔ حضرت مسیح موعود نے فرمایا ۔ وعظ و اعمال صالحہ کا فائدہ تب ہی ہوتا ہے کہ محض خدا کے لیے ما خدا کے لیے ہو۔ اس میں کوئی غرض نہ ہو۔ رہائی عمل کو خدا تعالیٰ قبول نہیں فرماتا ۔ اگر عمل میں کسی اور کو شریک سمجھا جاوے تو خدا کئے ہوئے عمل کو رد کر دیتا ہے اور فرماتا ہے کہ جس کے لیے تم نے یہ عمل کیا ہے اس سے اس کا ثواب بھی لو۔ الحکم جلد ا ا نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۷ء صفحه ۱۴