ملفوظات (جلد 9)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page vi of 412

ملفوظات (جلد 9) — Page vi

بدظنی سارے گناہوں کی جڑ بدظنی ہے۔ لکھا ہے جب کا فرلوگ جہنم میں ڈالے جائیں گے انہیں کہا جائے گا کہ یہ تمہاری بدظنی کا نتیجہ ہے۔ خدا کا رسول تمہارے پاس آیا اس نے تمہیں نیکی کی بات سکھائی، تو بہ اور استغفار کا سبق دیا پر تم نے اس کی مخالفت کی اور اس پر بدظنی کر کے کہا کہ تجھے خدا کی طرف سے کوئی الہام نہیں ہوتا۔ تُو سب باتیں اپنے پاس سے بنا کر کہتا ہے ۔“ دو 66 ( ملفوظات جلد ہشتم صفحه ۲۷۲) اختلاف مذہبی اور اخلاق ” ہمارے اصول میں داخل نہیں کہ اختلاف مذہبی کے سبب کسی کے ساتھ بد خلقی کریں اور بد خلقی مناسب بھی نہیں کیونکہ نہایت کار ہمارے نزدیک غیر مذہب والا ایک بیمار کی مانند ہے جس کو صحت روحانی حاصل نہیں ۔ پس بیمار تو اور بھی قابل رحم ہے جس کے ساتھ بہت خلق اور حلم اور نرمی کے ساتھ پیش آنا چاہیے۔ اگر بیمار کے ساتھ بد خلقی کی جاوے تو اس کی بیماری اور بھی بڑھ جائے گی ۔ اگر کسی میں کبھی اور غلطی ہے تو محبت کے ساتھ سمجھانا چاہیے۔ ہمارے بڑے اصول دو ہیں۔ خدا کے ساتھ تعلق صاف رکھنا اور اس کے بندوں کے ساتھ ہمدردی اور اخلاق سے پیش آنا ۔ ( ملفوظات جلد ہشتم صفحه ۲۷۴) ہر تصنیف قابل اشاعت نہیں ہوتی بہت سے لوگ اس قسم کے بھی ہوتے ہیں جو دینی علوم سے پوری طرح واقف نہیں ہوتے۔ ان کی تصنیف بجائے فائدہ کے ضرر رساں ہوتی ہے۔ اس قسم کی تصانیف پہلے قادیان میں آنی چاہئیں اور یہاں لوگ اس کو دیکھیں اور اس پر غور کریں کہ آیا وہ چھپنے کے ( ملفوظات جلد هشتم صفحه ۳۰۵) قابل بھی ہیں یا کہ نہیں ۔“ 66 مسلمان کا مقصد حقیقی مسلمان کا یہ مقصد نہیں ہوا کرتا کہ اس کو خوابیں آتی رہیں بلکہ اس کا مقصد تو ہمیشہ