ملفوظات (جلد 9) — Page v
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ السلام جلد نهم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ملفوظات طیبہ کی یہ نویں جلد ہے جو ماہ جولائی ۱۹۰۶ء سے لے کر ۱۹ اکتوبر ۱۹۰۷ ء تک کے ملفوظات پر مشتمل ہے ۔ اس جلد کی ترتیب و تدوین بھی مکرم مولانا محمد اسماعیل صاحب دیا لگڑھی کی مساعی کا نتیجہ ہے۔ جَزَاهُ اللهُ تَعَالَى فِي الدَّارَيْنِ جَزَاءً حَسَنًا - یہ اللہ تعالیٰ کا ہم پر اور آئندہ آنے والی نسلوں پر خاص فضل واحسان ہے جو اس نے امام آخرالزمان سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے روح پرور اور ایمان افروز کلمات طیبات کو پریس کے ذریعہ سے محفوظ کر دیا۔ اللہ تعالیٰ جزائے خیر دے آپ کے ان پاک باطن، وفادار اور مخلص جاں نثار صحابہ کو جنہوں نے نہایت اخلاص اور محبت سے ان پاک موتیوں کو اپنے اخبارات میں محفوظ کر کے آئندہ آنے والی نسلوں کے ایمان کو ترو تازہ کرنے اور ان کے تزکیہ نفس کا سامان فراہم کر دیا۔ ان تحریروں کو پڑھ کر ہم آج بھی اپنی آنکھوں کے سامنے وہ منظر لا کر محظوظ اور لطف اندوز ہوتے ہیں جب کہ خدا کا پاک مسیح موعود اپنے مریدان با صفا کے سامنے کھڑے ہو کر یا بیٹھے ہوئے ان کا خدا سے رشتہ مستحکم کرنے کے لئے اور ان کی صفائی باطن اور تزکیۂ نفس کے لئے مختلف ہدایات دیتا اور ترقی کی راہوں کی طرف ان کی رہنمائی فرماتا تھا۔ چند ہدایات درج ذیل ہیں ۔ فرمایا :۔ دو دعا ” دعا میں خدا تعالیٰ نے بڑی قوتیں رکھی ہیں۔ خدا نے مجھے بار بار بذریعہ الہامات کے یہی فرمایا ہے کہ جو کچھ ہو گا دعا ہی کے ذریعہ سے ہوگا۔ ہمارا ہتھیار تو دعا ہی ہے اور اس ( ملفوظات جلد ہشتم صفحه ۲۶۷) کے سوائے اور کوئی ہتھیار میرے پاس نہیں ۔“ 66