ملفوظات (جلد 9) — Page 300
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۳۰۰ جلد نهم پانچ مجاہدات فرمایا۔ خدا تعال نے دین اسلام میں پانچ مجاہدات مقر فرمائے ہیں۔ نماز روزہ ، زکوۃ صدقات ، حج ، اسلامی دشمن کا ذب اور دفع خواہ سیفی ہو خواہ قلمی ۔ نج ، یہ پانچ مجاہدے قرآن شریف سے ثابت ہیں۔ مسلمانوں کو چاہیے کہ ان میں کوشش کریں اور ان کی پابندی کریں۔ یہ روزے تو سال میں ایک ماہ کے ہیں ۔ بعض اہل اللہ تو نوافل کے طور پر اکثر روزے رکھتے رہتے ہیں اور ان میں مجاہدہ کرتے ہیں۔ ہاں دائمی روزے رکھنا منع ہیں ۔ یعنی ایسا نہیں چاہیے کہ آدمی ہمیشہ روزے ہی رکھتا رہے بلکہ ایسا کرنا چاہیے کہ نفلی روزہ کبھی رکھے اور کبھی چھوڑ دے۔ ایک شخص نے حضرت کی خدمت میں عرض کی کہ میں مرغیاں صدقہ کی جنس خرید نا جائز ہے کرتا ہو اور ان کا سال حدود کے نام پر دیا ہو اور گھر اہوں اور سے روزانہ تھوڑا تھوڑا آٹا صدقہ کے واسطے الگ کیا جاتا ہے کیا یہ جائز ہے کہ وہ چوزے اور وہ آٹا خود ہی خرید کرلوں اور اس کی قیمت ہے متعلق میں بھیج دوں؟ فرمایا۔ ایسا کرنا جائز ہے۔ نوٹ ۔ لیکن اس میں یہ خیال کر لینا چاہیے کہ اعمال نیت پر موقوف ہیں۔ اگر کوئی شخص ایسی اشیاء کو اس واسطے خود ہی خرید کرلے گا کہ چونکہ خریدا اور فروخت ہر دو اس کے اپنے ہاتھ میں ہیں ۔ جیسی تھوڑی قیمت سے چاہے خرید لے تو یہ اس کے واسطے گناہ ہوگا۔ اے بلا تاریخ القول الطيب مومن کی فراست بعض دوستوں نے حضرت اقدس کی خدمت میں ایک شخص کی سفارش کی کہ وہ اب اپنی اصلاح کر رہا ہے۔ فرمایا - اتَّقُوا فِرَاسَةَ الْمُؤْمِنِ ۔ مومن کی فراست سے ڈرو۔ میری فراست اس کی حالت کو ۱ بدر جلد ۶ نمبر ۴۳ مورخه ۲۴ را کتوبر ۱۹۰۷ ء صفحه ۳