ملفوظات (جلد 9)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 291 of 412

ملفوظات (جلد 9) — Page 291

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۲۹۱ جلد نهم ہوتے ہیں اور خدا تعالیٰ نے یہ جو دوبارہ فرمایا ہے کہ گذشتہ طاعون کی نسبت آئندہ شدت سے طاعون کا حملہ ہونے والا ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ابھی نہایت ہی خطرناک دن آنے والے ہیں اور آگے کی نسبت سخت زور سے طاعون پھیلنے والی ہے۔ فرمایا۔ بالفرض اگر کسی انسان کا گھر محفوظ بھی رہے۔ مگر سجے کھتے ، دائیں بائیں، چیک چہاڑا اور شور و غوغا ہو تو وہ بھی ایک مصیبت ہے۔ فرمایا۔ خدا کے الہام کے مطابق سخت اندیشہ ہے کہ اب کے سال ہی یا دوسرے ایسی سخت طاعون پڑے کہ پہلے نہ پڑی ہو۔ اس لیے یہ دن نہایت خوف کے دن ہیں ۔ طاعون کی نسبت خدا تعالیٰ نے فرمایا ہوا ہے کہ میں روزہ بھی رکھوں گا اور افطار بھی کروں گا۔ کلام الہی میں استعارات اس پر ایک شخص نے عرض کی کہ بعض لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ ت خدا بھی اب روزے رکھنے لگ گیا ہے ۔ فرمایا۔ساری کتابوں میں اس قسم کے فقرات پائے جاتے ہیں۔ فَاذْكُرُوا اللهَ كَذِكْرِكُمْ آبَاءَكُمْ أَوْ أَشَدَّ ذِكْرًا (البقرۃ: ۲۰۱) اور يَدُ اللهِ فَوْقَ أَيْدِيهِمْ (الفتح :11 ) ایسے فقرات قرآن مجید میں لکھے ہیں۔ حدیث شریف میں لکھا ہے کہ خدا تردد کرتا ہے۔ توریت میں لکھا ہے خدا طوفان لا کے پھر پچھتایا ۔ یہ تو استعارات ہوتے ہیں۔ ان پر اعتراض کرنے کے معنے ہی کیا ؟ بلکہ ان سے تو سمجھا جاتا ہے کہ یہ خدا کا کلام ہے اس بات کو سوچنا چاہیے کہ بناوٹ والے انسان کو کیا مشکل بنی ہے جو وہ جان بوجھ کر ایسی باتیں کرے جن پر خواہ نخواہ اعتراض ہوں ۔ دیکھو! قرآن شریف میں صاف لکھا ہے کہ خدا کو قرض حسنہ دو ۔ اس وقت بھی بعض نادان لوگ کہنے لگ گئے تھے کہ لو! اب خدا مفلس اور محتاج ہو گیا ہے۔ خوب یا درکھو کہ اگر اللہ چاہتا تو ایسے الفاظ استعمال نہ کرتا۔ اصلیت دیکھنی چاہیے۔ قرض کا مفہوم تو صرف اسی قدر ہے کہ وہ تھے جس کے واپس دینے کا وعدہ ہو۔ ضروری نہیں کہ لینے والا مفلس بھی ہو۔ ایسی باتیں ہر کتاب میں پائی جاتی ہیں ۔ حدیث شریف میں لکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ قیامت کو لوگوں کو کہے گا کہ میں بھوکا تھا تم نے مجھے کھانا نہ