ملفوظات (جلد 9) — Page 245
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۲۴۵ جلد نهم نہیں آیا تو بقول اس کے یہ صدی ہی خالی گئی ۔ سب نشانات پورے ہو گئے مگر مسیح ابھی تک نہ آیا۔ احادیث میں لکھا ہے کہ جب مسیح آئے گا تو علماء زمانہ اس کی بہت مخالفت کریں گے کیونکہ وہ ان کی حدیثوں کے خلاف کرے گا۔ نواب صدیق حسن خاں نے بھی لکھا ہے کہ مولوی لوگ اس پر تکفیر کے فتوے لکھیں گے اور کہیں گے کہ یہ دین اسلام کو تباہ کر رہا ہے ۔ اب عبد الحکیم جو میری نسبت ایسا ویسا لکھتا ہے تو یہ خود پیشگوئیوں کو پورا کر رہا ہے۔ گالی گلوچ نکالنے اور طرح طرح کے بہتان باندھنے سے یہ مجھ کو جھٹلاتا نہیں بلکہ تصدیق کرتا ہے اور ان پیشگوئیوں کو پورا کرتا ہے جن میں لکھا ہے کہ اس زمانہ کے علماء سیح کی بڑی مخالفت کریں گے اور اس کو دین کے تباہ کرنے والا اور مفتری قرار دیں گے۔ ۱۲ ستمبر ۱۹۰۷ء (بوقتِ ظہر ) فرمایا۔ سول اخبار میں لکھا ہے کہ روز بروز مسیح موعود کے لیے عامات کا پورا ہونا اب اور پیکار ہوتے جاتے ہیں کہیں ہیں اونٹ ۔ بین طور پر قرآن شریف اور حدیث کی تصدیق ہوتی جاتی ہے حدیث میں لکھا ہے۔ وَلَيُتْرَكَنَّ الْقِلَاصُ فَلَا يُسْعَى عَلَيْهَا اور قرآن شریف میں وَإِذَا الْعِشَارُ عُطِلَتُ (التکویر : ۵ ) لکھا ہے۔ یہ قاعدہ کی بات ہے کہ جب دنیا میں کوئی مامور من الله مبعوث ہوتا ہے تو زمانہ میں جتنی بڑی بڑی کارروائیاں ہوں اور بڑے بڑے انقلاب ظہور میں آویں تو وہ سب اسی کی طرف منسوب کئے جاتے ہیں۔ و کسر صلیب اور وضع حرب کی حقیقت آجکل جنگ و جدال کو دور کرنے کے لیے جو بڑے بڑے عہدو پیمان ہو رہے ہیں۔ اور زمانہ خود بخود صلح اور امن کی طرف رجوع کرتا جاتا ہے اس پر فرمایا کہ يَضَعُ الْحَرْبَ اور يَكْسِرُ الصَّلِيبَ سے یہ تو ثابت نہیں ہوتا کہ ایک شخص ہوگا اور وہ لڑائیوں الحکم جلدا انمبر ۳۳ مورخه ۱۷ رستمبر ۱۹۰۷ ء صفحه ۲