ملفوظات (جلد 9)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 169 of 412

ملفوظات (جلد 9) — Page 169

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۱۶۹ جلد نهم بے انصافی ہے ! ہم انہیں بار ہا سمجھا چکے کہ وعید میں تاخیر بھی ہو جاتی ہے۔ دیکھو یونس نبی کی پیشگوئی ٹل گئی اور اس کی قوم پر عذاب نہ آیا ۔ یا د رکھو کہ یہ تمام اقوام کا مذہب ہے کہ صدقہ سے ردّ بلا ہو جاتا ہے اور خدا تعالیٰ اتعالیٰ بھی فرماتا ہے مَا كَانَ اللهُ مُعَذِّبَهُمْ وَهُمْ يَسْتَغْفِرُونَ (الانفال: ۳۴) استغفار عذاب سے بچنے کا ذریعہ ہے۔ ہمارے تجربوں کی طرف کوئی جائے تو ایک مندرا مرصبح کو ہو تو شام کو منسوخ ہو جاتا ہے۔ غلطی اجتہادی غلطی دوسرا اعتراض ہمارے بعض الہامات کی نسبت اپنی رائے پر ہے کہ وہ نکلی ۔ بشرط تسلیم ہم کہتے ہیں کہ امرتنقیح طلب تو یہ ہے کہ نبی اپنے اجتہاد میں غلطی کھا سکتا ہے یا نہیں ؟ سو ہم دیکھتے ہیں کہ حضرت عیسی نے پہلے پہلے اپنی بادشاہت دنیا وی سمجھ کر مریدوں کو ہتھیار خریدنے کا حکم دیا مگر آخر معلوم ہو گیا کہ یہ میری غلطی تھی اور وہ اس ارادہ سے باز آئے ۔ پھر ہمارے پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کا صلح حدیبیہ والا معاملہ کہ آپ کس ارادے سے آئے اور پھر کیا ہوا؟ چونکہ آپ کی ذات بابرکات تمام انبیاء کے کمالات کی جامع تھی اس لیے صرف ایک ہی واقعہ سے ثابت ہو گیا کہ نبی اپنے اجتہاد میں غلطی کر سکتا ہے۔ پس اس صورت میں ہم پر کوئی اعتراض نہیں ہو سکتا ۔ ہے ۲۲ را پریل ۱۹۰۷ ء مسیح کا جسم عنصری کے ساتھ آسمان پر جانے کا عقیدہ فرمایا۔ تعجب کی بات ہے کہ مسلمان نصاری سے بھی گئے گزرے : رے ہیں۔ عیسائیوں میں سے کسی کا بھی یہ عقیدہ نہیں کہ مسیح جسم کے ساتھ آسمان پر گئے ۔ وہ سب قائل ہیں کہ جلالی جسم تھا۔ مگر یہ مسلمان ہو کر کہتے ہیں کہ نہیں اسی خا کی جسم کے ساتھ گئے اور اسی کے ساتھ اتریں گے۔ حالانکہ عیسائی ان کے نزول کو بھی ایسا نہیں مانتے۔ لے بدر جلد ۶ نمبر ۱۷ مورخه ۲۵ را پریل ۱۹۰۷ ء صفحه ۴