ملفوظات (جلد 9) — Page 131
ملفوظات حضرت مسیح موعود بلا تاریخ ۱۳۱ عورتوں کے لیے ضروری نصائح رقم فرموده حضرت صاحبزادہ بشیر الدین محمود احمد ) ایک لڑکی کی اس کی ساس کے ساتھ کچھ اچھی طرح نہیں بنتی تھی ۔ لڑکی نے برسبیل شکایت اور گلہ کچھ عورتوں کے سامنے کہا کہ بڑا مقام ہے کہ جس میں میری ساس وغیرہ رہتے ہیں ۔ آپؐ نے اس کو بہت برا منا یا کہ جلد نهم شہر تو کوئی برا ہوتا ہی نہیں۔ اگر کسی شہر کو بُرا کہا جائے تو اس سے مراد اس کے شہر والے ہوتے ہیں ۔ پس نہایت قابل افسوس ہے اس عورت کی حالت جو ایسا فقرہ اپنی زبان پر لاتی ہے یا اور اس طرح اپنے خاوند اور اس کے والدین کی برائی کرتی ہے۔ اور اس کے بعد اس عورت کو بہت سمجھایا اور کہا کہ خدا تعالیٰ ایسی باتیں پسند نہیں کرتا۔ یہ مرض عورتوں میں بہت کثرت سے ہوا کرتا ہے کہ وہ ذراسی بات پر بگڑ کر اپنے خاوند کو بہت کچھ بھلا برا کہتی ہیں بلکہ اپنی ساس اور سسر کو بھی سخت الفاظ سے یاد کرتی ہیں ۔ حالانکہ وہ اس کے خاوند کے بھی قابل عرفت بزرگ ہیں ۔ وہ اس کو ایک معمولی بات سمجھ لیتی ہیں اور ان سے لڑنا وہ ایسا ہی سمجھتی ہیں جیسا کہ محلہ کی اور عورتوں سے جھگڑا۔ حالانکہ خدا تعالیٰ نے ان لوگوں کی خدمت اور رضا جوئی ایک بہت بڑا فرض مقرر کیا ہے یہاں تک کہ حکم ہے کہ اگر والدین کسی لڑکے کو مجبور کریں کہ وہ اپنی عورت کو طلاق دے دے تو اس کے لڑکے کو چاہیے کہ وہ طلاق دے دے۔ پس جبکہ ایک عورت کی ساس اور سسر کے کہنے پر اس کو طلاق مل سکتی ہے تو اور لے یہ ملفوظات ” اندرونی ڈائری کے زیر عنوان الحکم نے شائع کئے جن پر کوئی تاریخ درج نہیں ۔ اندرونی ڈائری کا مطلب یہ ہے کہ گھر کے اندر حضرت مسیح موعود نے جو ارشادات فرمائے۔ (مرتب)