ملفوظات (جلد 8) — Page viii
پھیلاؤ۔ اس پہلو میں مالی ضرورتوں اور امداد کی حاجت ہے ۔ ( ملفوظات جلد ہشتم صفحہ ۱۵۷) ترقی کا گر دو فرمایا: ترقی ہمیشہ راستبازی سے ہوا کرتی ہے ۔ ۔۔۔۔ جب تک مسلمان قرآن شریف کے پورے متبع اور پابند نہیں ہوتے وہ کسی قسم کی ترقی نہیں کر سکتے ۔“ قوموں کی تباہی کے اسباب ( ملفوظات جلد ہفتم صفحه ۲۴۴) فرمایا: یاد رکھو کہ جب کوئی قوم تباہ ہونے کو آتی ہے تو پہلے اس میں جہالت پیدا ہوتی ہے اور وہ دین جو انہیں سکھایا گیا تھا اسے بھول جاتے ہیں ۔ جب جہالت پیدا ہوتی ہے تو اس کے بعد یہ مصیبت اور بلا آتی ہے کہ اس قوم میں تقویٰ نہیں رہتا اور اس میں فسق و فجور اور ہر قسم کی بدکرداری شروع ہو جاتی ہے اور آخر اللہ تعالیٰ کا غضب اس قوم کو ہلاک کر دیتا ہے کیونکہ تقوی اور خدا ترسی علم سے پیدا ہوتی ہے۔“ ( ملفوظات جلد ہشتم صفحہ ۱۳۹ ) جاپانیوں کو تبلیغ اسلام کی دلی خواہش حضور فرماتے ہیں :۔ دو جاپانیوں کو اسلام کی طرف توجہ ہوئی ہے اس لیے کوئی ایسی جامع کتاب ہو جس میں اسلام کی حقیقت پورے طور پر درج کر دی جاوے گویا اسلام کی پوری تصویر ہو جس طرح پر انسان سرا پا بیان کرتا ہے اور سر سے لے کر پاؤں تک کی تصویر کھینچ دیتا ہے۔ کے اسی طرح سے اس کتاب میں اسلام کی خوبیاں دکھائی جاویں ۔ اس کی تعلیم کے سارے پہلوؤں پر بحث ہو اور اس کے ثمرات اور نتائج بھی دکھائے جاویں۔ اخلاقی حصہ الگ ہو اور ساتھ ساتھ دوسرے مذاہب کے ساتھ اس کا مقابلہ کیا جاوے ۔“ ( ملفوظات جلد هفتم صفحه ۲۳۵)