ملفوظات (جلد 8) — Page vii
نہیں آئے گا ۔ کیونکہ آنے والا تو آچکا۔“ جماعت احمدیہ کا بلند مقام جماعت کو خطاب کرتے ہوئے فرماتے ہیں:۔ ( ملفوظات جلد دوم صفحه ۳۱۵) اسلام اس وقت یتیم ہو گیا ہے اور کوئی اس کا سر پرست نہیں اور خدا تعالیٰ نے اس جماعت کو اختیار کیا اور پسند فرمایا کہ وہ اس کی سر پرست ہو اور وہ ہر طرح سے ثابت کرے، دکھائے کہ اسلام کی سچی غمگسار اور ہمدرد ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ یہی قوم ہوگی جو بعد میں آنے والوں کے لیے نمونہ ٹھیرے گی۔“ ( ملفوظات جلد هشتم صفحه ۱۵۹ ) حقیقت اسلام فرماتے ہیں :۔ اسلام کے معنے تو یہ تھے کہ انسان خدا کی محبت اور اطاعت میں فنا ہو جاوے اور جس طرح پر ایک بکری کی گردن قصاب کے آگے ہوتی ہے اس طرح پر مسلمان کی گردن خدا تعالیٰ کی اطاعت کے لئے رکھ دی جاوے۔“ حفاظت اسلام ( ملفوظات جلد هشتم صفحه ۸۶ ) اسلام پر طوفان آ رہے ہیں ۔ مخالف ہر وقت ان کوششوں میں لگے ہوئے ہیں کہ اسلام تباہ ہو جاوے لیکن میں یقین رکھتا ہوں کہ اللہ تعالی اسلام کو ان تمام حملوں سے بچائے گا اور وہ اس طوفان میں بھی اس کا بیٹڑ اسلامتی سے کنارہ پر پہنچا دے گا ۔ 66 حفاظت اسلام کا طریق ( ملفوظات جلد ہفتم صفحه ۲۳۹ ، ۲۴۰) اسلام کی حفاظت اور سچائی کے ظاہر کرنے کے لیے سب سے اول تو وہ پہلو ہے کہ تم سچے مسلمانوں کا نمونہ بن کر دکھاؤ اور دوسرا پہلو یہ ہے کہ اس کی خوبیوں اور کمالات کو دنیا میں