ملفوظات (جلد 7)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 89 of 430

ملفوظات (جلد 7) — Page 89

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۸۹ جلد ہفتم پھر صرف نام ہی نہیں بلکہ جو کام مسیح نے آکر کرنا ہے اس کی نسبت بھی الہامات میری نسبت ہی درج ہیں۔ پس یہ تناقض تو سچائی کی دلیل ہے کیونکہ اگر بناوٹ ہوتی تو تناقض نہ جمع کیا جاتا۔ کم بختوں کی نظر انسان کی غلطی پر تو پڑتی ہے اور خدا کے کلام پر جو اس میں درج ہے نہیں پڑتی ۔ کل یا پرسوں آپ کو الہام ہوا۔ ایک الہام إِنَّمَا أَمْرُكَ إِذَا أَرَدْتَ شَيْئًا أَنْ تَقُولَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ بلا تاریخ تقریر حضرت مسیح موعود علیہ السلام جناب حافظ غلام رسول صاحب مدرس وزیر آبادی ایک اپنے واجب التعظیم صاحب کو قادیان میں معالجہ کے لئے لائے تھے اور چونکہ ان کو حضرت مرزا صاحب کے دعوی کی نسبت کچھ شکوک و شبہات تھے اس لئے حافظ صاحب موصوف نے حضرت اقدس کی خدمت میں ان کے حل کرنے کے لئے عرض کی ۔ اس پر حضور علیہ السلام نے ایک ذیل کی مختصر تقریر فرمائی جس سے ان کے شکوک کا اکثر حصہ رفع ہو گیا اور بجائے نفرت کے دل میں محبت پیدا ہوگئی۔ مجھے ان لوگوں کے اعتراضوں پر تعجب آتا ہے کہ اعتراض کرتے وقت وہ مسئلہ نبوت قرآن شریف کی تعلیم اور اسلام کی عظمت اور پاک تاثیرات کو بالکل جواب دے دیتے ہیں۔ ایک روحانیت ہی ایسی شے ہے کہ جو خاصہ اسلام ہے اور کسی دوسرے مذہب میں نہیں ملتی ۔ پس اگر شریعت میں روحانیت ہی نہ رہی تو پھر سوائے اساطیر کے اور کیا باقی رہا۔ جو اہل دل ہیں وہ تو سمجھتے ہیں مگر جو گو دن ہیں وہ ان رموز سے بالکل نا واقف ہیں ۔ جس کو خدا تعالیٰ نے قلب سلیم عطا کیا ہے اور وہ دینی ضرورتوں سے واقفیت رکھتا ہے وہ جانتا ہے کہ سلسلہ الہام و وحی کبھی ل البدر جلد ۴ نمبر ۷ مورخه ۵ / مارچ ۱۹۰۵ صفحه ۲ والحکم جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۰ / مارچ ۱۹۰۵ء صفحه ۷