ملفوظات (جلد 7)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 75 of 430

ملفوظات (جلد 7) — Page 75

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۷۵ جلد ہفتم جس جس طرح الہام فرمائی ویسی ہی پوری ہو کر رہی ۔ حضور علیہ السلام نے فرمایا کہ ان سب الہاموں کو الگ الگ ترتیب دے کر اور کچھ لکھ کر پھر دنیا کے سامنے پیش کیا جاوے تو امید ہے کہ کسی کی ہدایت کا موجب ہوں ۔ لے ۱۷ جنوری ۱۹۰۵ء عیسائیت کا مستقبل مفتی محمد صادق صاحب نے ولایت سے آیا ہوا ایک خط پیش کیا ہے میں نے اور میری بیوی نے آپ کی مرسلہ کتب کو سوائے اس حصہ کے جو کہ عربی یا ہندوستانی ( کیونکہ مجھے ٹھیک علم نہیں ) خط میں تھا اور جس کے لیے میری زباندانی کی قابلیت سر دست نا مکمل ہے بڑی دلچسپی سے پڑھا ہے۔ ہمارا تعلق ایک چھوٹے سے گروہ سے ہے جس نے کہ یسوع کے خدائی کے خیال کو استعفیٰ دے دیا ہے اور اسے صرف ایک ہادی خیال کرتا ہے اور اگر چہ یہ ایک چھوٹا سا گروہ ہے لیکن محمد اللہ کہ ترقی کر رہا ہے جو خیال ہمارا یسوع کی نسبت ہے وہی زور شتر ، بدھ اور محمد ( دائمی برکت اور رحمت خدا کی اس پر نازل ہو ) کی نسبت ہے۔ ہم ان گستاخ پادریوں کو کسی قسم کی مدد نہیں دیتے جو کہ لوگوں کو عیسائی بنانے کے لیے بھیجے جاتے ہیں ۔ حالانکہ ان لوگوں کا مذہب پادریوں کے مذہب سے بہتر نہیں تو ان ہی جیسا ضرور ہے۔ پرائمیر جو کہ میں ارسال کروں گا۔ اگر آپ اس کے جواب میں مجھے کچھ زیادہ معلومات اپنے نئے مسیح کی نسبت اور خصوصیت سے کشمیر میں مسیح کی قبر کے ثبوت کی نسبت ارسال کریں گے تو میں بہت ہی مشکور ہوں گا۔ حضرت اقدس نے اس پر فرمایا کہ آپ کا سچا دوست پال کلاتھیوس در اصل اب عیسویت سے دست برداری دنیا میں شروع ہو گئی ہے اور اس مذہب کو جلا دینے والی آگ بھڑک اٹھی ہے۔ آگ کا دستور ہے کہ وہ اوّل ذراسی شروع ہو کر پھر آہستہ آہستہ بڑھتی البدر جلد ۴ نمبر ۴ مورخہ یکم فروری ۱۹۰۵ صفحه ۲ ہے جو ایک یورپین شخص پال کلاتھیوں کی طرف سے انگریزی میں تھا۔