ملفوظات (جلد 7) — Page vi
میں آباد ہو ! میں پورے زور کے ساتھ آپ کو اس طرف دعوت کرتا ہوں کہ اب زمین پر سچا مذہب صرف اسلام ہے اور سچا خدا بھی وہی خدا ہے جو قرآن نے بیان کیا ہے اور ہمیشہ کی روحانی زندگی والا نبی اور جلال اور تقدس کے تخت پر بیٹھنے والا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہے“ 66 تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۱۴۱) یہ دونو عظیم الشان وجود جو آپس میں آقا و غلام اور مخدوم و خادم اور استا دوشا گرد اور محبوب و مُحِب وغا اور مطاع و مطیع کی نسبت رکھتے ہیں، عالم ہدایت کے شمس و قمر کے بمنزلہ ہیں اور اللہ تعالیٰ نے ان دونو کی وحی اور ان کے ملفوظات کی حفاظت کا سامان فرمایا۔ یہ وہ فضیلت ہے جو مرسلین الہی میں سے صرف انہیں دو پاک وجودوں کو حاصل ہوئی ۔ پس ہمیں خدا تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ اس نے اپنے فضل و کرم سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ملفوظات طیبہ کو ہمارے لئے اور ہماری قیامت تک آنے والی نسلوں کے لئے محفوظ کر دیا۔ پس کیا ہی بدنصیب ہیں وہ دوست جوان مطائبات روحانی سے فائدہ اٹھانے کی کوشش نہیں کرتے اور بے پرواہی سے کام لیتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی نعمت کی ناشکری کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں اس نعمت خداوندی کی قدر کرنے کی توفیق بخشے ۔ ۔ ملفوظات طیبہ کی پہلی جلدوں کی طرح یہ جلد بھی مختلف روحانی غذاؤں پر مشتمل ہے۔ زندگی کا کوئی ایسا پہلو نہیں جس سے متعلق اس میں کوئی ہدایت موجود نہ ہو۔ اس جلد میں کہیں تو جماعت کو دعا کے لئے ترغیب دی گئی ہے اور کہیں وجودی اور شہودی فرقہ کی حقیقت بیان ہوئی ہے اور کہیں نمازوں کے بعد دعا اور تسبیح وغیرہ مسائل پر بحث ہے اور کہیں تزکیہ نفس کا طریق بتایا ہے۔ کہیں اخلاق کے فلسفہ پر اور کہیں عبادات پر اور کہیں عورتوں کی اصلاح کے ضمن میں پردہ کی اہمیت بیان کی گئی ہے وغیرہ ۔ الغرض ایک مرشد کامل اور مصلح حقیقی کی طرح آپ نے جب کبھی اپنی جماعت کے افراد میں کوئی کمزوری دیکھی تو اس کے مناسب حال نصیحت کی اور کبھی روحانی مدارج کے حصول کے لئے جن اعمال کی ضرورت تھی ان کی طرف پورے زور سے توجہ دلائی ۔ مثلاً دعا کے لئے ترغیب دیتے