ملفوظات (جلد 7)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page v of 430

ملفوظات (جلد 7) — Page v

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جلد ہفتم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ملفوظات طیبہ کی یہ ساتویں جلد ہے جو ۲ رمئی ۱۹۰۴ء سے لے کر ۳۱ اگست ۱۹۰۵ ء تک کے ملفوظات مبارکہ پر مشتمل ہے اس جلد کی ترتیب و تدوین بھی میری اصولی ہدایات کے مکرم مولانا محمد اسماعیل صاحب دیا لگڑھی کی مساعی کی رہین منت ہے ۔ اللہ تعالیٰ انہیں دنیا و آخرت میں اس کارخیر کی بہترین جزا عطا فرمائے ۔ آمین جب سے کہ نوع انسانی دنیا کے مختلف بلا دو امصار اور اطراف و اقطار میں پھیلنی شروع ہوئی اس وقت سے لے کر آج تک صرف دو مبارک وجود ہیں جو دنیا کی تمام قوموں اور تمام مذاہب اور تمام ملکوں وں کے باشندوں کی ہدایت کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے مبعوث کئے گئے ۔ ان میں سے ایک تو حضرت خاتم الانبیاء سید الرسل والاصفیاء سیدنا ومولانا محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنی خاص وحی سے یہ اعلان کرنے کا ارشاد فرمایا ۔ قُلْ يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ الَيْكُم جَمِيعًا کہ اے انسانو! میں تم سب کی طرف خدا تعالیٰ کی طرف سے رسول ہو کر آیا ہوں اور دوسرا وجود آپ کے خادم و مطیع حضرت میرزا غلام احمد مسیح موعود و معہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام کا ہے جنہیں اللہ تعالیٰ نے ان پیشگوئیوں کے مطابق جو قرآن مجید اور احادیث نبویہ اور انجیل وغیرہ میں پائی جاتی ہیں اس زمانہ میں مبعوث فرمایا۔ اور آپ نے حسب وحی الہی اپنی بعثت کی غرض بیان کرتے ہوئے یہ اعلان فرمایا :۔ اے تمام وہ لوگو جو زمین پر رہتے ہو! اور اے تمام وہ انسانی روحو جو مشرق اور مغرب