ملفوظات (جلد 7)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 353 of 430

ملفوظات (جلد 7) — Page 353

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۳۵۳ جلد ہفتم وفات مسیح مسیح کی موت کا جھگڑا بالکل صاف ہو چکا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے قول سے اور مسیح علیہ السلام کے اپنے اقرار سے فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي (المائدة: ۱۱۸) میں موت ثابت کر دی ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے فعل سے معراج کی رات میں ان کو مردوں میں دیکھا۔ یہ منطق ہماری سمجھ میں نہیں آتی کہ جو شخص ابھی اس عالم میں ہے وہ ان روحوں میں جو اس جہان سے گزر چکی ہیں کیونکر شامل ہو گیا ؟ " الحکم جلد ۹ نمبر ۰۲۵ ۲۷ مورخه / ۱۷ جولائی ۱۹۰۵ صفحہ ۱۱،۱۰