ملفوظات (جلد 7)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 10 of 430

ملفوظات (جلد 7) — Page 10

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۱۰ جلد ہفتم حسن انڈرسن احمدی اقدس مسٹر سٹیفن حسن انڈرسن جو امریکہ میں احمدی : احمدی جماعت میں شامل ہوئے ہیں اور آپ نے حضرت ا کے دعاوی مسیحیت و مہدویت کو قبول فرمایا ہے ۔۔۔ درخواست کی ہے کہ میرا نام بزمرہ مبائعین درج کیا جاوے۔ ان کے یہ حالات حضرت کی خدمت میں بیان کئے گئے ۔ آپ نے فرمایا کہ اس کو لکھ دیا جاوے کہ مومن جو قوی الایمان ہوتا ہے اسے خدا اکیلا نہیں چھوڑتا۔ قوت ایمانی ایک جذب اپنے اندر رکھتی ہے۔ اس سے ہمیشہ کام لیتے رہیں۔ اور دعا اور کوشش کریں کہ اکیلے نہ رہیں کیونکہ اکیلے کو بہت سے خطرات کا اندیشہ ہوتا ہے۔ اور شیطان اس پر ہر طرف سے حملہ کرنا چاہتا ہے۔ تبلیغ بھی کرتے رہیں اور اپنی علمی اور عملی حالت کو درست رکھیں ۔ کیونکہ امریکہ میں وہ ایک انسان ہماری جماعت کے ہیں جو کہ بطور پیشرو کے ہوں گے۔ ۲۷ اکتوبر ۱۹۰۴ء (سفر سیالکوٹ بمقام بنالہ ) سیالکوٹ کے سفر کے لیے ۴ بجے کے قریب اعلیٰ حضرت اپنے خدام کے زمرہ میں دارالامان سے روانہ ہوئے ۔ اور قریب آٹھ بجے کے حضور بٹالہ پہنچے۔ بٹالہ سٹیشن پر جماعت بٹالہ نے آکر شرف نیاز حاصل کیا۔ ایک صاحب نے عرض کیا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کوئی محنت و تکلیف نہ اٹھانی پڑے اور کمال حاصل ہو جاوے۔ اس پر حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ ہے اس قسم کے لوگ ہمیشہ گذرے ہیں جو چاہتے حصول کمال کے لیے مجاہدہ شرط ہے کیوں کہ بغیرکسی قم کی صحت اور تکلیف اور سعی اور البدر جلد ۳ نمبر ۴۲،۴۱ مورخہ یکم و ۸ رنومبر ۱۹۰۴ء صفحه ۱۰ کے بدر میں یہ ڈائری ان الفاظ میں ہے۔ بٹالہ سٹیشن پر حضرت اقدس چہل قدمی فرمارہے تھے کہ ایک ضعیف العمر صاحب نے جن کو حضرت اقدس سے شاید کوئی دیرینہ تعارف ہو گا ملاقات کی ۔ طرز کلام سے جو مجھے سننے کا اتفاق ہوا معلوم ہوتا ہے کہ روحانی فیوض کے حصول کے لیے وہ صاحب خواستگار تھے اور حضرت اقدس شاید ان کو کہتے تھے کہ قادیان آ رہو اور ان