ملفوظات (جلد 7) — Page 164
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۱۶۴ جلد ہفتم فرمایا۔ قبولیت دعا حق ہے لیکن دعا نے کبھی سلسلہ موت فوت کو بند نہیں کر دیا۔ تمام انبیاء کے زمانہ میں یہی حال ہوتا رہا ہے۔ وہ لوگ بڑے نادان ہیں جو اپنے ایمان کو اس شرط سے مشروط کرتے ہیں کہ ہماری دعا قبول ہو اور ہماری خواہش پوری ہو۔ ایسے لوگوں کے متعلق قرآن شریف میں آیا ہے وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ يَعْبُدُ اللهَ عَلَى حَرْفٍ فَإِنْ أَصَابَهُ خَيْرُ إِطْمَانَ بِهِ وَ إِنْ أَصَابَتْهُ فِتْنَةٌ انْقَلَبَ عَلَى وَجْهِهِ خَسِرَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةَ ذَلِكَ هُوَ الْخُسْرَانُ الْمُبِينُ (الحج: ١٢) بعض لوگ ایسے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی عبادت ایک کنارے پر کھڑے ہو کر کرتے ہیں ۔ اگر اس کو بھلائی پہنچے تو اس کو اطمینان ہو جاتا ہے اور اگر کوئی فتنہ پہنچے تو منہ پھیر لیتا ہے۔ ایسے لوگوں کو دنیا اور آخرت کا نقصان ہے۔ اور یہ نقصان ظاہر ہے۔ فرمایا ۔ صحابہ کے درمیان بھی بیوی بچوں والے تھے اور سلسلہ بیماری اور موت فوت کا بھی ان کے درمیان جاری تھا۔ لیکن ان میں ہم کوئی ایسی شکایت نہیں سنتے جیسے کہ اس زمانہ کے بعض نادان شکایت کرتے ہیں ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ صحابہ دنیا کی محبت کو طلاق دے چکے تھے۔ وہ ہر وقت مرنے کے لیے طیار تھے تو پھر بیوی بچوں کی ان کو کیا پروا تھی۔ وہ ایسے امور کے واسطے کبھی دعا ئیں نہ کرواتے تھے اور اسی واسطے ان میں کبھی ایسی شکائتیں بھی نہ پیدا ہوتی تھیں ۔ وہ دین کے راہ میں اپنے آپ کو قربان کر چکے ہوئے تھے۔ اے ۲۴ جولائی ۱۹۰۵ء صبر کی تلقین پشاور کے دو دوست پیش ہوئے۔ ان کے متعلق ذکر ہوا کہ خانقین نے ان کو بہت ہی دکھ دیا ہے۔ فرمایا ۔صبر کرنا چاہیے۔ ایسے موقع پر صبر کرنے سے اللہ تعالیٰ راضی ہوتا ہے۔ کے ل بدر جلد ا نمبر ۱۶ مورخہ ۲۰ جولائی ۱۹۰۵ ء صفحه ۳ ۲ بدر جلد ا نمبر ۱۶ مورخہ ۲۰ جولائی ۱۹۰۵ء صفحہ ۳ ( معلوم ہوتا ہے ۲۰ جولائی کا پرچہ ۲۴ جولائی کے بعد شائع ہوا ہے کیونکہ اس پر چہ میں ۲۲ اور ۲۴ جولائی کی ڈائری شائع ہوئی ہے۔ مرتب )