ملفوظات (جلد 7) — Page 163
ملفوظات حضرت مسیح موعود قائم مقام اور جانشین ہوا۔ ۱۶۳ جلد ہفتم آریوں کے عقائد کارڈ میں یہ ہیں قبول کرسکتا کہ انسان بار بار کتے بلے اور سور بنا رہتا ہے۔ نہ میں یہ قبول کر سکتا ہوں کہ کوئی انسان ہمیشہ کے لیے دوزخ میں رہے گا۔ خدا رحیم و کریم ہے۔ میں اس خدا کو جانتا ہوں کہ جب انسان اس کے سامنے پاک دل کے ساتھ سچی صلح کے واسطے آتا ہے تو وہ اس کے گناہوں کو بخش دیتا ہے اور اس پر رحم کرتا ہے۔ جو پوری قربانی دیتا ہے اور اپنی زندگی خدا کے ہاتھ میں دے دیتا ہے خدا ضرور اسے قبول کر لیتا ہے۔ بندر اور سور بننے کا عقیدہ تو انسان کی کمر توڑ دیتا ہے۔ مسلمان ہونے کے یہ معنے ہیں کہ انسان اپنی تمام عملی اور اعتقادی غلطیوں سے دست بردار ہو جائے۔ لے ۲۰ جولائی ۱۹۰۵ء مولوی عبدالکریم صاحب نے اپنا ایک خواب عرض کیا کہ میرے کپڑے کو ایسا ایک خواب کی تعبیر معلوم ہوا کہ گویا آگ لگ گئی ہے پانی ڈالا تو کپڑا بالکل صاف نکل آیا گویا اس کو کچھ آنچ نہ پہنچی تھی ۔ فقط ۔ مولوی صاحب کے والد صاحب بیمار ہیں ۔ ۔ ۔ کے بیمار ہیں۔ حضرت نے فرمایا ۔ ان کی صحت کی طرف اشارہ ہے۔ ہے ۲۲ جولائی ۱۹۰۵ء دعا کی حدود خاں صاحب ذو الفقار علی خا کی زوجہ کلاں کی وفات کا ذکر آیا۔ عاجز کوحکم دیا کہ ہماری طرف سے ان کو تعزیت نامہ لکھ دیں کہ صبر کریں موت فوت کا سلسلہ دنیا میں لگا ہوا ہے۔ صبر کے ساتھ اجر ہے۔ ۱ بدر جلد نمبر ۱۴ مورخہ ۶ جولائی ۱۹۰۵ ء صفحه ۲ بدر جلد ا نمبر ۱۶ مورخہ ۲۰ جولائی ۱۹۰۵ ء صفحه ۳ سے حضرت مفتی محمد صادق رضی اللہ عنہ (مرتب)