ملفوظات (جلد 7) — Page 162
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۱۶۲ جلد ہفتم خدانخواستہ اگر اس کو دیر پا مہلت مل گئی تو پھر ساری دنیا دہر یہ ہونے کو آمادہ ہو جائے گی ۔ سائنس کا اور مذہب کا اس وقت مقابلہ ہے۔ عیسویت ایک کمزور مذہب ہے اس واسطے سائنس کے آگے فوراً گر گیا ہے لیکن اسلام طاقتور ہے یہ اس پر غالب آئے گا۔ انشاء اللہ تعالیٰ کے ۶ جولائی ۱۹۰۵ء طبعی علوم سے خدا پہچانا نہیں جاسکتا فرمایا۔ جب خدا کے ساتھ انسان اپنا معاملہ درست کرتا ہے تو خدا اس پر نعمت وارد کرتا ہے ور نہ جھوٹھے پر لعنت کی مار پڑتی ہے۔ جھوٹھا فلسفہ اور طبعی علوم ہمیشہ سے چلے آتے ہیں مگر ان سے خدا نہیں پہچانا جا سکتا۔ خدا تعالیٰ کی صفت خلق ایک آریہ مخاطب تھا۔ فرمایا۔ خدا سب کا خالق ہے اور وہ ہمیشہ سے خالق ہے۔ قرآن شریف سے یہی ثابت ہوتا ہے اور اسلام کا یہی مذہب ہے کہ لَمْ يَزَلْ خَالِقًا مگر اس کا خلق ہمیشہ ایک قسم کا نہیں کہ ہم کہیں انسان ہی پیدا ہوتے رہے یا بندر ہی پیدا ہوتے رہے بلکہ وہ ہمیشہ سے گوناگوں خلقت کا خالق ہے جس کی حد ہم نہیں پا سکتے ۔ جس طرح خالق از لی ہے اس کی پیدائش بھی ازلی ہے۔ آدم سے پہلے بھی مخلوق تھی آریہ نے سوال کیا کہ اسلام کے مطابق تو دنیا آدم سے شروع ہوئی یعنی چھ ہزار سال سے۔ حضرت نے فرمایا۔ یہ غلط ہے ۔ اسلام اور قرآن شریف کا یہ مذہب نہیں کہ دنیا چھ ہزار سال سے ہے یہ تو عیسائی لوگوں کا عقیدہ ہے مگر قرآن شریف میں تو خدا تعالیٰ نے آدم کے متعلق فرمایا ہے کہ إِنِّي جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً (البقرة: ۳۱) اب ظاہر ہے کہ خلیفہ اس کو کہتے ہیں کہ جو کسی کے پیچھے آوے اور اس کا جانشین ہو جس سے ثابت ہوتا ہے کہ آدم سے پہلے بھی مخلوق تھی ۔ آدم اس کا ے بدر جلد نمبر ۱۴ مورخہ ۶ جولائی ۱۹۰۵ ء صفحه ۲