ملفوظات (جلد 7)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 153 of 430

ملفوظات (جلد 7) — Page 153

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۱۵۳ جلد ہفتم مسیح موعود کے دوباز و فرمایا۔ یہ اخبار الحلم و بدر) ہمارے دو بازو ہیں ۔ الہامات کو فوراً ( و دو ہیں ۔ کو کے دو ملکوں میں شائع کرنے ملکوں میں شائع کرتے ہیں اور گواہ بنتے ہیں۔ فرمایا۔ روزہ اور نماز ہر دو عبادتیں ہیں۔ روزے کا زور جسم پر ہے اور نماز کا زور روزہ اور نماز روح پر ہے۔ نماز سے ایک سوز و گداز پیدا ہوتی ہے۔ اس واسطے وہ افضل ہے۔ روزے سے کشوف پیدا ہوتے ہیں مگر یہ کیفیت بعض دفعہ جو گیوں میں بھی پیدا ہو سکتی ہے لیکن او روحانی گدازش جو دعاؤں سے پیدا ہوتی ہے۔ اس میں کوئی شامل نہیں ۔ لے بلا تاریخ تعبير الرؤيا بعد نماز جمعہ ماسٹر عبد الرحیم صاحب سیکینڈ ماسٹر مدرسہ اکونہ ضلع بھڑائچ نے اپنا رویا حضرت کے آگے عرض خدمت کیا کہ رات میں نے حضور کی زیارت عالم رویا میں کی اور حضور نے دست خاص سے کچھ مٹھائی کی قسم سے جس میں گری وغیرہ ملی ہوئی تھی مجھے عنایت فرمایا میں اسے دیکھ رہا تھا کہ آنکھ کھل گئی حضرت میں نے اسے کھا یا نہیں ۔ حضرت نے فرمایا ۔ شکر کرومل تو گیا۔ ایک اور رویا ۔ تھوڑا عرصہ ہوا میں نے ایک اور (رویا) دیکھا تھا ۔ حضور چار پائی پر تشریف فرما تھے مفتی محمد صادق صاحب حضور کے پاس بیٹھے کسی کتاب میں سے کچھ سنا رہے ہیں۔ میں جو نبی سامنے آیا حضور نے فرمایا۔ دیا شینکر ہے ! مفتی صاحب نے عرض کی ۔ حضور عبدالرحیم ہے ۔۔۔۔ حضرت ! مجھے دیا شینکر کیوں کہا گیا ؟ فرمایا ۔ رحمت الہی کا نشان ہے ۔ بدر جلد نمبر ۱۰ مورخه ۸ جون ۱۹۰۵ ء صفحه ۲ بدر جلد نمبر ۱۰ مورخه ۸ جون ۱۹۰۵ ء صفحه ۸