ملفوظات (جلد 7) — Page 145
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۱۴۵ جلد ہفتم ان لوگوں کی جن پر تو نے انعام کیا (۲) میں ان کو سزا دوں گا (۳) میں اس عورت کو سزا دوں گا۔ معلوم نہیں یہ کس کے متعلق ہے۔ اس کے بعد گھر والوں کے متعلق یہ الہام ہوارَةً إِلَيْهَا رَوْحَهَا وَرَيْحَانَهَا إِنِّي رَدَدْتُ إِلَيْهَا رَوْحَهَا وَرَيْحَانَهَا - اسی وقت جبکہ مذکورہ بالا الہام ہوا دیکھا کہ کسی نے کہا کہ آنے والے زلزلہ کی یہ نشانی رویا ہے۔ جب میں نے نظر اٹھائی تو دیکھا کہ اس ہمارے خیمہ کے سر پر سے جو باغ کے قریب نصب کیا ہوا ہے ایک چیز گری ہے۔ خیمہ کی چوب کا اوپر کا سرا وہ چیز ہے۔ جب میں نے کا اٹھایا تو وہ ایک لونگ ہے جو عورتوں کے ناک میں ڈالنے کا ایک زیور ہے۔ اور ایک کاغذ کے اندر لپیٹا ہوا ہے۔ میرے دل میں خیال گذرا کہ یہ ہمارے ہی گھر کا مدت سے کھویا ہوا تھا اور اب ملا ہے اور زمین کی بلندی سے ملا ہے اور یہی نشانی زلزلہ کی ہے۔ لے آج کی تازه وی رَدَّ إِلَيْهَا رَوْحَهَا وَرَيْحَانَهَا کا ذکر تھا۔ فرمایا۔ اس میں بھی اللہ تعالیٰ نے ماضی کا صیغہ استعمال کیا ہے۔ تمام سماوی کتب سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالی کسی امر کے ضرور آئندہ پورا ہو جانے کے متعلق کسی پیشگوئی کو ظاہر فرماتے وقت ماضی کا صیغہ استعمال کرتا ہے مثلاً قرآن شریف میں آیا ہے تبت یدا ابي لَهَبٍ وَ تَبَّ ( اللهب : ٢) ابولهب کے دونو ہاتھ ہلاک ہو گئے اور وہ خود بھی ہلاک ہو گیا ۔ یہ وحی الہی بطور پیشگوئی کے ایسے وقت میں نازل ہوئی تھی جبکہ ابولہب چنگا بھلا پھرتا تھا۔ لیکن آسمان پر اس کے لیے ہلاکت کا حکم ہو چکا تھا۔ اس واسطے یہ بات ایسے طور پر بیان کی گئی کہ یہ کام ہو چکا ہے۔ پہلے ایک معاملہ آسمان پر ہو جاتا ہے اور پھر زمین پر اس کا ظہور ہوتا ہے۔ ایسا ہی ہمارا الهام عَفَتِ الدِّيَارُ والا تھا یعنی مٹ گئے گھر ۔ اگر چہ گیارہ ماہ پہلے یہ زلزلہ کی پیشگوئی تھی تاہم چونکہ آسمان پر یہ فیصلہ ہو چکا تھا کہ زلزلہ ضرور آئے گا اس واسطے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ مکانات عارضی اور مستقل سب گر گئے اور نشان مٹ گئے ۔ جو لوگ مثلاً پیسہ اخبار کے نامہ نگار وغیرہ اعتراض کرتے ہیں وہ اس محاورہ سے ناواقف اور جاہل ہیں یا جان بوجھ کر تعصب کے ۲۶ رمئی یہاں تک کی ڈائری جو صبح کے وقت کی معلوم ہوتی ہے بدر جلد نمبر ۸ مورخه ۲۵ رمئی ۱۹۰۵ صفحه ۲ پر درج ہے۔ اس کے بعد کی ڈائری جو صفحہ ۴ پر درج ہے شام کی معلوم ہوتی ہے ۔ واللہ اعلم بالصواب ۔ (مرتب)