ملفوظات (جلد 7)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 124 of 430

ملفوظات (جلد 7) — Page 124

ملفوظات حضرت مسیح موعود المولد جلد هفتم اللہ تعالیٰ خود بخودنور اور سکینت نازل کرتا ہے۔ خدا کی رحمت کا وقت آتا ہے اور ایک ٹھنڈ پڑ جاتی ہے اور وہ بات ہوا ہو جاتی ہے۔ انسان کو چاہیے کہ تھک نہ جاوے۔ سجدہ میں يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ اسْتَغِيتُ بہت پڑھا کرو۔ لیکن یاد رکھو کہ جلد بازی خوفناک ہے۔ اسلام میں انسان کو بہادر بننا چاہیے۔ برسوں کی محنت و مشقت کے بعد آخر شیطان کے حملے کمزور ہو جاتے ہیں اور وہ بھاگ جاتا ہے۔ لے ۲۵ را پریل ۱۹۰۵ء آئندہ آنے والی آفات اس الہام کا تذکرہ تھاکہ بھونچال آیا اور شدید آیا۔ فرمایا کہ بار بار زلزلہ کے متعلق جو الہامات ہوتے ہیں اور خواہیں آتی ہیں ان سے معلوم ہوتا ہے کہ آسمان پر کچھ ایسی طیاری ہو رہی ہے کہ یہ امر جلد ہونے والا ہے۔ بہت سی باتیں ہوتی ہیں کہ انسان ان کو دور سمجھتا ہے مگر خدا کے علم میں وہ بہت قریب ہوتی ہے۔ يَرَوْنَهُ بَعِيدًا وَ نَرَابَهُ قَرِيبًا (المعارج : ۷ (۸) تم اسے دور دیکھتے ہو اور ہم قریب دیکھتے ہیں ۔ مرزا ظفر اللہ خان صاحب ای۔ اے سی گورداسپور کے ایک بَغْتَةً آنے والے عذاب رشتہ دار کا ایک خط بنام سیدا میر علی شاہ صاحب ڈپٹی انسپکٹر تھا وہ پڑھا گیا۔ اس میں نہایت دردناک الفاظ میں زلزلہ سے گھر کے آدمیوں کی تباہی کا تذکرہ تھا۔ اور لکھا تھا کہ میرے بتیس رشتہ دار ایک دم میں فوت ہو گئے ہیں ۔ جن میں عزیز بھائی اور پیاری بیوی بھی شامل تھی۔ حضرت نے فرمایا ۔ ابھی آگے آنے والا اس سے بھی سخت نظر آتا ہے مگر لوگوں کی حالت یہ ہے کہ ابھی تک ہنسی ٹھٹھے سے باز نہیں آتے ۔ خدا کا دن اچانک آنے والا ہے۔ مولوی نورالدین صاحب نے عرض کی کہ انجیل میں لکھا ہے کہ وہ چور کی طرح آئے گا۔ لے بدر جلد نمبر ۴ مورخه ۲۷ را پریل ۱۹۰۵ ء صفحه ۸