ملفوظات (جلد 7) — Page 123
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۱۲۳ جلد ہفتم ۱۹ را پریل ۱۹۰۵ء آتھم اور لیکھرام فرمایا۔ ہم نے نرم دل اختیار کی اسکے معاملہ میں تاخیر کی بی بهرام گئی۔ لیکھرام نے شوخی دکھائی اس کے معاملہ میں تقدیم کی گئی۔ یعنی مدت پیشگوئی ہنوز گزرنے نہ پائی تھی کہ وہ ہلاک ہو گیا۔ لے قبل نماز ظهر عاجز راقم کے سے دریافت کیا کہ آیا شیخ یعقوب علی صاحب اشتہار النداء کے انطباع کے انتظام کے واسطے لاہور چلے گئے ہیں۔ میں نے عرض کی کہ صبح چلے گئے ہیں۔ فرمایا۔ ہمارا جی چاہتا ہے کہ آپ بھی جائیں اور پروف کو بغور پڑھ کر درست کر دیں ۔ چنانچہ حسب الحکم یہ عاجز شام کو لاہور چلا گیا اور چار روز کے بعد واپس دارالامان میں حاضر ہوا۔ سے ۲۴ را پریل ۱۹۰۵ء آجکل وساوس کا علاج ایک شخص نے عرض کی میرادل آج کل یا ہو رہاہے کہ نماز میں لذت اور رشت پیدا نہیں ہوتی اور نہایت سخت تکلیف میں رہتا ہوں ۔ خواہ مخواہ شبہات پیدا ہوتے رہتے ہیں اگر چہ ان کو بہت رڈ کرتا ہوں تا ہم وساوس پیچھا نہیں چھوڑتے۔ فرمایا۔ یہ بھی خدا کا فضل اور احسان ہے کہ انسان ایسے وساوس کا مغلوب نہیں ہوتا۔ یہ بھی ثواب کی حالت ہے۔ نفس کی تین حالتیں ہیں۔ ایک تو نفس اتارہ ہے نفس اتارہ والے کو تو خبر ہی نہیں کہ بدی کیا شے ہے۔ دوسر انفس لوامہ ہے جو بدی کرتا ہے پر بدی پر ہمیشہ گھبراتا ہے اور شرمندہ ہوتا ہے اور تو بہ کرتا رہتا ہے۔ ایسا شخص نفس کا غلام نہیں ہے اور اس حالت میں ہونا ایک حد تک ضروری بھی ہے اس سے دل برداشتہ نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اس میں بڑے بڑے ثواب ہیں یہاں تک کہ لے بدر جلد ا نمبر ۳ مورخه ۲۰ را پریل ۱۹۰۵ ء صفحه ۲ ے یعنی حضرت مفتی محمد صادق صاحب رضی اللہ عنہ (مرتب) سے بدر جلد نمبر ۴ مورخه ۲۷ را پریل ۱۹۰۵ء صفحه ۸