ملفوظات (جلد 7)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 107 of 430

ملفوظات (جلد 7) — Page 107

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۱۰۷ جلد ہفتم حضرت مفتی محمد صادق صاحب کا تقرر بحیثیت ایڈیٹر اخبار البدر ۳۰ مارچ ۱۹۰۵ء بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ اطلاع میں بڑی خوشی سے یہ چند سطر میں تحریر کرتا ہوں کہ اگر چہ نشی محمد افضل مرحوم ایڈیٹر اخبار البدر قضائے الہی سے فوت ہو گئے ہیں مگر خدا تعالیٰ کے شکر اور فضل سے ان کا نعم البدل اخبار کو ہاتھ آگیا ہے۔ یعنی ہمارے سلسلہ کے ایک برگزیدہ رکن جوان صالح اور ہر یک طور سے لائق جن کی خوبیوں کے بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں یعنی مفتی محمد صادق صاحب بھیروی قائم مقام منشی محمد افضل مرحوم ہو گئے ہیں ۔ میری دانست میں خدا تعالیٰ کے فضل اور رحم سے اس اخبار کی قسمت جاگ اٹھی ہے کہ اس کو ایسا لائق اور صالح ایڈیٹر ہاتھ آیا۔ خدا تعالیٰ یہ کام ان کے لیے مبارک کرے اور ان کے کاروبار میں برکت ڈالے۔ آمین ثم آمین ۔ خاکسار میرزاغلام احمد - ۲۳ محرم الحرام ۱۳۲۳ ه على صاحبها التحيه والسلام ۳۰ مارچ ۱۹۰۵ء البدر سلسله جدید جلد ا نمبر ۱ مورخه ۶ را پریل ۱۹۰۵ ء صفحہ ۱ (البدر کا نیا دور ) نوٹ :- البدر کے نئے دور کی ابتدا جلد اول اور نمبر اول سے ہوئی ۔ (مرتب)