ملفوظات (جلد 7) — Page 108
ملفوظات حضرت مسیح موعود یکم اپریل ۱۹۰۵ء شیخ عبد الحق صاحب بی اے حضرت کی خدمت میں حاضر ہوئے ۔ جلد ہفتم فرمایا۔ مدرسہ میں آپ کے تقرر کی بہت خوشی ہوئی ۔ خدا مبارک کرے۔ آپ کا یہاں قیام کرنا میں بہت پسند کرتا ہوں۔' ( قبل ظهر ) اعلیٰ حضرت حجتہ اللہ علیہ الصلوۃ والسلام نے ظہر سے پیشتر تھوڑی دیر مجلس فرمائی ۔ فرمایا کہ عصر کے بعد میری طبیعت خراب ہو جاتی ہے میں اس لیے شام کو آنہیں سکتا۔ ربہ اپنے محسین سے شفقت اور ہمدردی مولانا مواد عبد الکریم صاحب سالمه زبان کو کثرت پیشاب کی دو تین دن سے پھر شکایت ہوگئی ہے اور آج اعلیٰ حضرت نے ان کا قارورہ منگوا کر دیکھا تھا جو کثیر مقدار میں تھا۔ اس کے متعلق مولوی عبدالکریم صاحب کو مخاطب کر کے جو کچھ فرمایا اس سے آپ کی کمال شفقت اور ہمدردی کا ثبوت ملتا ہے اس لیے میں خلاصہ اسے اپنے الفاظ میں درج کرتا ہوں ۔ فرمایا۔ میں آپ کا پیشاب دیکھ کر بہت حیران ہو گیا۔ میں نے تو اس کے بعد دعا ہی شروع کر دی اور انشاء اللہ بہت دعا کروں گا۔ ہے مجھے چونکہ خود کثرت پیشاب کی شکایت ہے میں جانتا ہوں کہ کس قدر تکلیف ہوتی ، دل گھٹتا ہے اور پنڈلیوں میں درد ہونے لگتا ہے۔ بہت بے چینی اور گھبراہٹ ہو جاتی ہے۔ میں نے ارادہ کیا ہے کہ اس رسالہ سے کو ختم کر لینے کے بعد کچھ دنوں تک صرف دعا ہی میں لگار ہوں گا۔ ل البدر جلد نمبر ۱ مورخه ۶ را پریل ۱۹۰۵ صفحه ۶ البدر سے ۔ اگر چہ اپنی طبیعت بھی چنداں درست نہ تھی تاہم آپ کے واسطے بہت دعا کی ہے۔“ البدر جلد نمبر امورخه ۶ را پریل ۱۹۰۵ ء صفحه (۶) سے نصرة الحق یعنی براہین احمدیہ حصہ پنجم مراد ہے ۔ (مرتب)