ملفوظات (جلد 7) — Page 106
ملفوظات حضرت مسیح موعود پھر اس نے عرض کیا کہ استغفار کتنی مرتبہ پڑھوں؟ جلد ہفتم فرمایا ۔ کوئی تعداد نہیں ۔ کثرت سے پڑھو یہاں تک کہ ذوق پیدا ہو جاوے اور استغفار کو منتر کی طرح نہ پڑھو بلکہ سمجھ کر پڑھو۔ خواہ اپنی زبان میں ہی ہو۔ اس کے معنے یہ ہیں کہ اے اللہ ! مجھے گناہوں کے برے نتیجوں سے محفوظ رکھ اور آئندہ گناہوں سے بچا۔ زاں بعد خاکسار ایڈیٹر الحکم نے مولوی مشرف الدین احمد صاحب کے صاحبزادہ کے لیے دعا کے واسطے عرض کیا۔ فرمایا ۔ ان کا خط بھی آیا ہے ان کو لکھ دو کہ یاددلاتے رہیں ۔ مولانا مولوی عبد الکریم صاحب نے بیان کیا کہ کل جب میں اٹھا تو میری زبان پر یہ ایک الہام جاری تھا جو حضور کا الہام ہے۔ " آگ سے ہمیں مت ڈرا۔ آگ ہماری جاری تھا جو الہام ہے۔ غلام بلکہ غلاموں کی غلام ہے۔“ 66 اس پر حضرت اقدس نے فرمایا کہ وو کل مجھے الہام ہوا تھا ۔ چود ہری رستم علی اس کے ساتھ اور کچھ نہیں تھا۔ لے الحکم جلد ۹ نمبر ۱۳ مورخه ۱۷ را پریل ۱۹۰۵ صفحه ۶