ملفوظات (جلد 5) — Page 72
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۷۲ جلد پنجم ۱۸ را پریل کی شام کو حضرت اقدس نے فرمایا کہ میں لیٹا ہوا تھا کہ مولوی محمد حسین صاحب نظر کے آگے سے پھر گئے پھر یہ لفظ الہام ہوئے۔ ا سَأُخْبِرُهُ فِي آخِرِ الْوَقْتِ أَنَّكَ لَسْتَ عَلَى الْحَقِّ - حضرت اقدس نے بعد نماز مغرب ایک ذکر پر فرمایا کہ لو اخبار میں ایک حصہ ایک حصہ نظم کا لگا تار ہونا چاہیے اور وہ ہمارے سلسلہ کے متعلق ہوا کرے۔ ہے ۲۰ را پریل ۱۹۰۳ء (صبح کی سیر ) فرمایا۔ حباب ہستی مجھے ہمیشہ تجب آتا ہے کہ باوجود اس قدر بے بنیاد ہستی کے انسان دنیا میں بنیادیں قائم کرتا ہے صرف ایک دم کی آمد و شد ہے اور کچھ بھی نہیں ۔ پھر یہ سلسلہ خدا نے کیسا رکھا ہے کہ جو شخص یہاں سے رخصت ہو جاوے اس کو اجازت نہیں کہ واپس آکر وہاں کی خبر ہی بتلا جاوے۔ اس سے حکماء اور فلاسفر اور دانایان زمان سب عاجز ہیں ہاں اسی قدر پتا ملتا ہے جو خدا کی کلام نے بتایا ہے۔ آدمی جو مرتا ہے اکثر اپنے بڑے بڑے تعلقات اور عزیز اور پیارے رشتہ دار چھوڑ جاتا ہے مگر معاً انتقال کے بعد ان سے کچھ تعلق نہیں رہتا۔ آج کل یورپ کو ہر ایک بات کی تلاش ہے۔ چنانچہ امریکہ میں ایک شخص سے معاہدہ ہوا ( جو واجب القتل تھا ) کہ جب اس کا سر کاٹا جاوے تو اس کو بہت بلند آواز سے پکارا جاوے تو میں آنکھ سے اشارہ کروں گا۔ چنانچہ جب سر کاٹا گیا تو بڑے زور سے آوازیں دی گئیں مگر کچھ حرکت نہ ہوئی۔ سچ ہے ع آنرا که خبر شد خبرش باز نیامد جو کچھ خدا نے فرمایا ہے وہی سچ ہے ہاں موت اور نیند کو آپس میں مشابہت ہے۔ ل البدر جلد ۲ نمبر ۱۴ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۰۹ البدر جلد ۲ نمبر ۱۴ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه ضمیمه اخبار البدر