ملفوظات (جلد 5) — Page 43
ملفوظات حضرت مسیح موعود لد الله جلد پنجم ایک شخص نے عرض کی کہ میرے لیے دعا کرو کہ نماز کی توفیق اور استقامت ملے ۔ نماز کی اہمیت فرمایا۔ حقیقت میں جو شخص نماز کو چھوڑتا ہے وہ ایمان کو چھوڑتا ہے اس سے خدا کے ساتھ تعلقات میں فرق آ جاتا ہے۔ اس طرف سے فرق آیا تو معاً اُس طرف سے بھی فرق آجاتا ہے۔ پھر اسی شخص نے عرض کی کہ میرے سر پر ہاتھ رکھو آپ نے اس کے سر پر ہاتھ رکھ دیا سر پر ہاتھ رکھنا اور اس طرح پر اخلاق فاضلہ کاثبوت دیا۔ لے ( در بار شام) منکم اصل میں ایمان کے کمالِ تام کا ذریعہ الہامات صحیحہ اور پیشگوئی ہوتے ہیں۔ ایمان کبھی قصوں کہانیوں سے ترقی نہیں پکڑتے۔ عام طور پر دیکھا جاتا ہے کہ انسان جس مذہب میں پیدا ہوتا ہے۔ جس راہ و رسم کا پابند اپنے آباؤ اجداد کو پاتا ہے اکثر اسی کا پابند ہوا کرتا ہے۔ اگر ایک بت پرست کے گھر میں پیدا ہوا ہو تو بت پرستی ہی اس کا شیوہ ہوگا اور اگر ایک عیسائی کے ہاں اس نے تربیت پائی ہے تو وہی خُو بو اس میں پائی جاوے گی۔ مگر اس کے مسائل اور اس کی بنیاد، عقائد کا بہت سا حصہ ایسا ہوتا ہے کہ اس کی عقل و فہم میں کچھ بھی نہیں آیا ہوتا۔ صرف لکیر کا فقیر ہوتا ہے بچپن اور اوائل عمر میں تو کیا کوئی ان مذاہب کی حقیقت سے آگاہ ہوگا۔ عیسویت کے حامی تو اگر ان سے کوئی پوری تعلیم کا پورا جوان عاقل بالغ بھی ان کی تثلیث کے راز کو پوچھے تو کہہ دیتے ہیں کہ یہ راز ہے جو ایشیائی دماغ کی بناوٹ کے لوگوں کی سمجھ سے بالاتر ہے اور یہی حال بت پرست کا ہے۔ ہاں البتہ اسلام ایک دنیا میں ایسا مذہب ہے کہ جس کے عقائد ایسے ہیں کہ اسلام کی حقانیت انسان ان کوسمجھ سکتا ہے اور وہ انسانی فطرت کے عین مطابق ہیں۔ اسلام الحکم جلدے نمبر ۱۵ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۱،۱۰