ملفوظات (جلد 5)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 41 of 467

ملفوظات (جلد 5) — Page 41

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۴۱ جلد پنجم کے واسطے ضروری ہے کہ آپ پر درود پڑھو اور آپ کے کسی حکم کی نافرمانی نہ کرو ۔ سب حکموں پر کار بند رہو جیسے کہ حکم ہے قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ (ال عمران : ۳۲) یعنی اگر تم خدا سے پیار کرنا چاہتے ہو تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پورے فرمان بردار بن جاؤ اور رسول کریم کی راہ میں فنا ہو جاؤ تب خدا تم سے محبت کرے گا۔ جب لوگ بدعتوں پر عمل کرتے ہیں تو وہ کہہ دیتے ہیں کہ کیا کریں دنیا سے چھٹکارا نہیں ملتا یا کہتے ہیں کہ ناک کٹ جاتی ہے۔ ایسے وقت میں گویا انسان خدا تعالیٰ کے اس فرمان کو چھوڑتا ہے جو رسول کریم کی اطاعت کا ہے اور خیال کرتا ہے کہ خدا تعالیٰ سے محبت کرنا بے فائدہ ہے۔ ۱۱ را پریل ۱۹۰۳ء (صبح کی سیر ) او فرمایا۔ جب ہمیں یہ الہام ہوا تھا وَ اصْنَعِ الْفُلْكَ بِأَعْيُنِنَا وَ وَحْيِنَا اس وقت دلیل صداقت تو ایک شخص بھی ہمارا مرید نہ تھ۔ اگر یہ سلسل من عند غیر اللہ ہوتا تو آج تک الہی بخش کی طرح بیکا ر ہی پڑا رہتا ۔ کیا یہ ثبوت کافی نہیں؟ الہی بخش تو میرے الہامات کے پیچھے پیچھے چلتا ہے۔ ایسا کیوں کرتا ہے کہ الہام ہمارے سالہا سال سے شائع ہو چکے ہیں ان کی اب نقل کرتا ہے۔ اصل میں جس طرح درخت اپنے پھل سے پہچانا جاتا ہے اسی طرح حق اپنے انوار سے شناخت کیا جاتا ہے۔ اسی طرح يَا مَسِيحَ الْخَلْقِ عَدْوَانَا اس وقت سے چھپا ہوا اور شائع شدہ ہے جبکہ طاعون کا کہیں نام و نشان بھی نہ تھا اور اب آج طاعون کی وجہ سے لوگ آتے اور زبانِ حال سے کہتے ہیں يَا مَسِيحَ الْخَلْقِ عَدْوانا اور اکثر اپنے خطوں میں لکھتے ہیں ۔ اب یا تو یہ ثابت کرو کہ یہ الہام ہمارا من گھڑت ہے اور ہم نے اپنی کوشش سے چند لوگوں کو اس کے مکمل کرنے کے واسطے ملا لیا ہے یا یہ قبول کرو کہ یہ جو دو دو اور چار چار سو آدمی یکدم بیعت کرتے ہیں یہ خدا کی تائید ہے۔ ل البدر جلد ۲ نمبر ۱۴ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۰۹،۱۰۸