ملفوظات (جلد 5) — Page 154
ملفوظات حضرت مسیح موعود اولد جلد پنجم تمہارا اللہ کے ساتھ ہے جہاں تک ممکن ہو اس عہد پر مضبوط رہنا چاہیے نماز وروزہ، حج وزکوٰۃ امور شرعی کا پابند رہنا چاہیے اور ہر ایک برائی اور شائبہ گناہ سے اجتناب کرنا چاہیے۔ ہماری جماعت کو ایک پاک نمونہ بن کر دکھانا چاہیے زبانی لاف و گزاف سے کچھ نہیں بنتا جب تک انسان کچھ کر کے نہ دکھائے ۔ تم دیکھتے ہو کہ طاعون سے کس قدر لوگ ہلاک ہو رہے ہیں گھروں کے گھر برباد ہو رہے ہیں اور ابھی تک معلوم نہیں کہ یہ تباہی کب تک جاری رہے طاعون لوگوں کی بداعمالی کے سبب غضب الہی کی صورت میں بھیجی جاتی ہے یہ بھی ایک طرح کی رسول ہے۔ جو اس کام کو کر رہی ہے ہزاروں ہیں جو اپنے سامنے ہلاک شدہ لوگوں کے پشتے پر پشتے دیکھتے ہیں۔ خاندان کے خاندان تباہ ہو گئے ہزاروں لاکھوں بچے بے پدر ، لاکھوں خاندان بے ٹھکانہ ہو گئے جہاں یہ پڑی ہے بے نام ونشان اس جگہ کو کر دیا بعض گھروں میں کیا محلوں اور گاؤں میں کوئی آباد ہونے والا نہیں رہا۔ انسانوں سے گذر کر حیوانوں کو تباہ کیا ۔ گویا یہ بات کہ انسان کے گناہ سے تمام زمین لعنتی ہو گئی ۔ اب گو یا اہل زمین کیا چرند، کیا پرند انسان کی بدکاری کے بدلے پکڑے جا رہے ہیں۔ لوگوں میں باوجود اس کے کہ سخت سے سخت عذاب میں مبتلا ہیں۔ مگر ویسے ہی رعونت و کبر سے مخمور پھرتے ہیں موت کا خوف دل سے اٹھ گیا اللہ تعالیٰ کی عزت کا پاس دل میں نہیں رہا عوام تو عوام خواص کا یہ حال ہے کہ دنیا پرستی میں سخت جکڑے ہوئے ہیں خدا کا نام فقط زبان پر ہی ہے۔ اندرونہ بالکل اللہ تعالیٰ کی محبت وخشیت سے خالی ہے۔ وفات مسیح لو مسیح کی وفات کا کیا معاملہ تھا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي (المائدة: ۱۱۸) بخاری میں مُتَوَقِيكَ کے معنے صاف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی مُميتك ل البدر سے ۔ ” پاک باطن اور پاک روح والے جو لوگ ہوتے ہیں وہ ان باتوں سے ہزاروں کوس دور ہوتے ہیں ملا لوگ دین کے تھم ہوتے ہیں جب وہی ایسے ہوئے تو دنیا کا کیا حال۔ ایک زہرناک کیڑا ان کے دلوں کو کھا گیا ہے ہر ایک شخص کو دیکھ لو کہ بہت سا حصہ دنیا کا اس کے اندر بھرا ہے۔ ضرورت پر مقدموں میں جھوٹے گواہ بناتے ہیں خود جھوٹ بولتے ہیں کہ کسی نہ کسی طرح ہم کامیاب ہو جاویں ہر پہلو میں دیکھ لو دنیا پرستی نے ہلاک کر دیا ہے ۔“ 66 البدر جلد ۲ نمبر ۲۰ مورخه ۵ رجون ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۵۶)