ملفوظات (جلد 5)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 130 of 467

ملفوظات (جلد 5) — Page 130

ملفوظات حضرت مسیح موعود بلا تاریخ ۱۳۰ فرمایا۔ معجزات تین اقسام کے ہوتے ہیں ۔ معجزات کے تین اقسام (۱) دعائیہ (۲) ارہا یہ (۳) قوت قدسیہ جلد پنجم ارہا صیہ میں دعا کو دخل نہیں ہوتا قوت قدسیہ کے معجزات ایسے ہوتے ہیں جیسے رسول اللہ نے پانی میں انگلیاں رکھ دیں اور لوگ پانی پیتے رہے یا ایک تلخ کو ئیں میں اپنا لب گرادیا اور اس کا پانی میٹھا ہو گیا۔ مسیح کے معجزات میں بھی یہ رنگ پایا جاتا ہے خود ہم کو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔ مسیح کے معجزات کے متعلق جو ہم نے عمل الترب کا ذکر کیا ہے اس سے مراد یہ ہے کہ وہ جو قوتیں اللہ تعالیٰ نے خلقی طور پر انسان کی فطرت میں ودیعت کی ہیں وہ توجہ سے سرسبز ہوتی ہیں۔ رہی یہ بات کہ مسیح کے معجزات کو مکروہ کہا ہے یہ ایسی بات ہے کہ بعض اوقات ایک امر جائز ہوتا ہے اور دوسرے وقت نہیں ۔ اے بلا تاریخ کے جب تکمیل ہدایت اور تحمیل اشاعت ہدایت جب ہم اس ترقی کو دیکھتے ہیں کہ ایک و زندگی کے دو مقصد ہی بیان فرمائے ہیں تکمیل ہدایت اور تکمیل اشاعت ہدایت اور اول الذکر تکمیل چھٹے دن یعنی جمعہ کے دن ہوگی ۔ اَلْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمُ (المائدۃ: ۴) اسی دن نازل ہوئی اور دوسری تکمیل کے لیے بالا تفاق مانا گیا ہے کہ مسیح موعود کے زمانہ میں ہو گی چنانچہ سب مفسروں نے بالا تفاق تسلیم کیا ہوگی ہے جبکہ پہلی تکمیل چھٹے دن ہوئی تو دوسری تکمیل بھی چھٹے دن ہی ہو گی اور قرآن شریف میں ایک دن الحکم جلدے نمبر ۱۹ مورخہ ۲۴ رمئی ۱۹۰۳ ءصفحہ ۳ ے۔ یہ ملفوظات بھی الحکم میں بلا تاریخ شذرات کی صورت میں درج ہیں۔ (مرتب)